رکشہ نہر میں گرنےسے 4 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ بےقابو ہوکر نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں چار بچے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ سنیچر کی رات پیش آیا تھا تاہم ہلاک ہونے والے چار میں سے تین بچوں کی لاشیں کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد اتوار کے روز اس وقت ملیں جب نہر میں پانی کا اخراج بند کیا گیا۔ رحیم یار خان پولیس کے تھانہ اے ڈویژن کے انچارج عبیداللہ کے مطابق گاؤں چک ایک سو گیارہ پی کا دو خواتین اور سات بچوں پر مشتمل ایک خاندان اڈا خانپور سے کرائے پر حاصل کیئے گئے ایک موٹر سائیکل رکشہ پر سوار گھر واپس آرہا تھا کہ رکشہ بے قابو ہو کر ’صادق کینال‘ میں لڑھک گیا۔ راہگیروں نے دو خواتین اور تین بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ تاہم اس دوران نو سالہ علی عدن دم توڑ چکا تھا جبکہ تین اور بچے لاپتہ تھے۔ اندھیرا ہوجانے کے باوجود متاثرہ خاندان اور انتظامیہ نے لاپتہ ہوجانے والے بچوں کی تلاش جاری رکھی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ اس پر محکمہ انہار سےنہر بند کرنے کی درخواست کی گئی۔ہلاک ہونے والے باقی تین بچوں کے نام نو سالہ انس تیمور، تین سالہ حلیمہ خالد اور ایک سالہ لائبہ شہزاد معلوم ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل رکشہ قبضے میں کر لیا ہے جبکہ اس کے مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیئے کاروائی کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں کشتی ڈوبنے سےکم از کم 60 ہلاک04 November, 2005 | پاکستان کراچی:5 نوجوان سمندر کی نذر15 August, 2005 | پاکستان کراچی: منوڑہ میں آٹھ ڈوب گئے23 July, 2005 | پاکستان گوادر کے قریب لانچ حادثہ13 May, 2005 | پاکستان لانچ ڈوبنے سے پندرہ افراد لاپتہ12 May, 2005 | پاکستان ’ایل پی جی رکشے چلنے دیں‘11 May, 2005 | پاکستان پنجاب میں سی این جی رکشے04 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||