کراچی: منوڑہ میں آٹھ ڈوب گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے تفریحی مقام منوڑہ کے نزدیک سنیچر کی صبح آٹھ افراد ڈوب گئے ہیں جن میں پانچ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں نے چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال کر پی این ایس ہمالیہ کے ہسپتال میں پہنچایا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ سے شاہد کی فیملی پکنک منانے کے لیے ہاکس بے گئی تھی۔ پکنک منانے کے دوران صبح سات بجے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ان کو بچانے کے لیے بڑے بھی سمندر میں کود گئے۔ تمام افراد سمندر کی لہروں میں بہہ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پاکستان نیوی کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔ ایدھی سینٹر کے مطابق پانچ لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔ مرنے والوں میں تیرہ سالہ لڑکی شینا، اٹھائیس سالہ مزمل، پینتیس سالہ مظفر، بارہ سالہ شاہ زیب اور باون سالہ شاہد شامل ہیں۔ تین افراد فراز، احسن اور ممتاز لاپتہ ہیں۔غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ انکے زندہ رہنے کے کم امکانات ہیں۔ ڈاکس پولیسں کا کہنا ہے کہ سمندر کی تیز لہروں کے پیش نظر سمندر میں اترنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ یہ لوگ اس کے باوجود سمندر میں اترے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||