BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 August, 2004, 15:23 GMT 20:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گئے

دریا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد دریائے ستلج عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ وہ پیدل دریا عبور کر رہے تھے۔ ڈوبنے والوں میں سے چار افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ڈوبنے والوں میں ایک خاتون نوراں مائی کی چار بیٹیاں ایک بیٹا اور ایک نواسی شامل ہیں۔

نوراں بی بی اپنے خاوند کے ساتھ دریا کے کنارے پر رہتے تھے کہ ایک دِن وہ اس ناراض ہو کر اپنے بچوں کے ہمراہ دریا پار اپنے والدین کے گھر کے لیے روانہ ہوئی اور وہ سب ڈوب گئے۔

مقامی لوگ عام طور پر دریا کو پیدل ہی عبور کرتے ہیں۔ نوراں بی بی، اس کی شادی شدہ بیٹی زلیخا اور پندرہ سالہ نذیراں نے تین سے سات سال کی عمر کے تین بچوں کو گود میں اٹھا لیا تھا۔

ایک مقامی اخبار کے نامہ نگار شفیق خان نے بتایا کہ دریا میں بارشوں کے باعث دریا کا بہاؤ تیز تھا جس کا اس کے خاندان کو اندازہ نہیں تھا اور وہ دریا کی لہروں کی نذر ہوگئے ۔ مقامی لوگ صرف نوراں کو ہی زندہ بچاسکے ہیں۔

بہاولپور کے ضلعی ناظم علی اکبر وینس نے بتایا کہ چار لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور دیگر لاشوں کی تلاش کا کام ابھی جاری ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد