عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
لاہور سے تقریبا دس کلومیٹر دور شرقپور کے قریب دریائے راوی میں ایک کشتی کے الٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگۓ جن میں تین فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔ شیخوپورہ ضلع کے پولیس کے سربراہ ڈی پی او شاہد اقبال نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ تھا جو صبح دس بجے کے قریب پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ کشتی کے ہچکولے کھانے سے جب لوگ اپنا توازن قائم رکھنے کے لیے ہلتے جلتے ہیں اور ایک طرف وزن بڑھ جاتا ہے تو ایسا حادثہ واقع ہوجاتا ہے۔ اس کشتی میں سات افراد سوار تھے جن میں سے فوج کے حوالدار لطیف، حوالدار بنارس اور لانس نائک عبدالرحمان اور ایک شہری شفیع ڈوب کر ہلاک ہوگۓ جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی لاشیں ورثا کےحوالہ کردی گئی ہیں۔
|