کشتی ڈوب گئی، سات ہلاک شاہد ملک بی بی سی لاہور |  |
 | | کشتی میں سوار افراد تعطیل کے موقع پر پک نک منارہے تھے |
دریائے چناب میں ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور ایک درجن افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کو ضلع سیالکوٹ کے علاقے مرالہ میں پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تر بچے اور خواتین سوار تھیں اور یہ افراد تعطیل کے موقع پر کشتی میں دریا کی سیر کررہے تھے۔ پک نک منانے والے افراد اکثر وبیشتر مارلہ ہیڈورکس کے اس مقام پر آتے ہیں جو راوی اور چناب کے سنگم کے قریب واقع ہے۔ کشتی کے دریا میں ڈوب جانے سے سات افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ چھ افراد کو بچالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چودہ افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ |