لانچ ڈوبنے سے پندرہ افراد لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب ایک لانچ سمندر میں ڈوب گئی ہے ۔ اس لانچ میں سترہ افراد سوار تھے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا باقی تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ گوادر کے مغربی ساحل سے کوئی پندر کلومیٹر دور پشوگان اور گنز کے درمیان پیش آیا ہے۔ لانچ کا نام سفینہ عادل بتایا گیا ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق زیادہ تر سوار مچھیرے ہیں۔ میرین سیکیورٹی ایجسنی کے اہلکار امجد نے بتایا ہے کہ ایک اور لانچ رب راضی وہاں موجود ہے جس نے دو افراد کو بچا لیا ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایجنسی نے نیول بیس اورماڑہ سے ایک اور لانچ اس علاقے کی طرف روانہ کر دی ہے۔ میرین سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار کے مطابق لانچ کراچی کی رجسٹرڈ تھی اور اس میں مقامی افراد سوار تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لانچ کس طرح ڈوب گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||