BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 April, 2006, 18:20 GMT 23:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یہ بینظیر کی کردار کشی کی مہم ہے‘

بینظیر
بینظیر نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا: ترجمان
پی پی پی کی چیئر پرسن اور پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بےنظیر بھٹو کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے عراقی ’تیل برائے خوراک پروگرام‘ کے حوالے سے بےنظیر بھٹو پر لگائے جانے والے الزام کو کردار کشی کی مہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

پاکستان میں بد عنوانی روکنے کے ادارے ’نیب‘ نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم بینظیر بھٹو نے عراق کے لیئے اقوام متحدہ کے تیل برائے خوراک پروگرام میں سابق صدام حکومت کو دو ملین ڈالر کمیشن دے کر ڈیڑھ سو ملین ڈالر کا ٹھیکہ لیا۔ قومی احتساب بیورو نے بینظیر بھٹو کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین حسن وسیم افضل کے مطابق سابق پاکستانی وزیرِاعظم نے سن دو ہزار میں ’پیٹو لائن‘ نامی کمپنی کھولی جس کو امریکی کمپنی’ بے آئل‘ نے تیل برائے خوراک پروگرام میں ٹھیکہ دینے کے لیئے پیسہ دیا۔ ’بے آئل‘ کے خلاف امریکہ میں سابق عراقی حکومت کو کمیشن دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

وسیم افضل کے مطابق اقوام متحدہ کی اس پروگرام میں بدعنوانیوں کے بارے میں مرتب کی گئی رپورٹ میں بھی بینظیر بھٹو کی کمپنی ’پیٹرو لائن‘ کا ذکر ہے۔ نیب کے مطابق اقوام متحدہ نے تمام ممبر ممالک کو اس پروگرام میں گھپلوں کی اپنے طور پر بھی تحقیقات کی اجازت دی ہے جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے بینظیر بھٹو کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔

بےنظیر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیونکہ بینظیر بھٹو سن دو ہزار میں کسی حکومتی عہدے پر فائز نہیں تھیں لہذٰا اس طرح کا کاروبار کرنے یا کمپنیاں کھولنے پر کوئی پابندی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیسہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیا گیا ہوتا تو پھر یہ غیر قانونی کام ہوتا۔ ترجمان کے مطابق کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک کاروبار کر سکتا ہے اور اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ بےنظیر بھٹو کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ صاحب حیثیت خاتون ہیں اور وہ اپنے والد کی جائیداد میں سے ملنے والے وراثتی اثاثوں کی بھی مالک ہیں۔

اسی بارے میں
آصف زرداری کی جائیداد ضبط
22 March, 2006 | پاکستان
بینظیر بھٹو سمیت پانچ بری
30 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد