BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر، زرداری کے وارنٹ گرفتاری

بینظیر اور زرداری
حکومت نے انٹرپول سے چھ ملکوں میں ’ریڈ وارنٹ‘ جاری کرنے کے لیے کہا ہے
پاکستانی اخبار دی نیوز کے مطابق پاکستان حکومت نے سابق وزیرِاعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی ایجنسی انٹر پول سے درخواست کی ہے۔

اخبار کے مطابق وزیرِ داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے، جو ان دنوں امریکہ میں ہیں، اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انٹرپول نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے ان افراد کی گرفتاری کی درخواست کو حکومت نے انٹرپول کو بھیجا تھا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ حکومت نے انٹرپول کے فرانس میں دفتر سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کے شوہر کے خلاف اپنی آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام میں دس مقدمات پاکستان میں زیرالتوا ہیں جن میں ایک مقدمہ بے نظیر کی والدہ نصرت بھٹو کے خلاف بھی ہے۔

اخبار کے مطابق پاکستان حکومت نے ان دونوں کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے چھ ملکوں میں ’ریڈ وارنٹ‘ جاری کرنے کے لیے کہا ہے جہاں یہ دونوں اکثر جاتے رہتے ہیں۔ انٹرپول کو ایک سو اسی ملکوں میں وارنٹ جاری کرنے کا اختیار ہے۔

جن مقدمات میں انٹرپول سے سرخ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے کہا گیا ہے ان میں ایس جی ایس کوٹیکنا کیس، اے آر وائی کیس، بی ایم ڈبلیو کیس اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزامات کے تحت مقدمات شامل ہیں جو سابق وزیراعظم نوازشریف کے عہد حکومت میں ان پر قائم کیے گئے تھے۔

اسی بارے میں
بینظیر بھٹو سمیت پانچ بری
30 November, 2005 | پاکستان
سوئس کیس کی کارروائی مؤخر
20 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد