انٹرپول، پندرہ ہزار نوٹس جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل پولیس یعنی انٹر پول کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے شہریوں کے خلاف پندرہ ہزار نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ان پر عمل ہونا باقی ہے۔ انہوں نے ای میل کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بتایا ہے کہ انٹرپول چھ مختلف نوعیت کے نوٹس جاری کرتا۔ جس میں ریڈ، بلیو، گرین، یلو، بلیک اور اورینج نوٹس شامل ہیں۔ پاکستان کے کاروباری توکل خاندان کے پانچ افراد محمد فاروق اور دیگر کے علاوہ قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے جرائم میں پاکستان حکومت کو ملوث کئی افراد کی گرفتاری کے لیے انٹر پول نے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ انٹر پول کی ویب سائیٹ پر کینیڈا سے ایک پاکستانی نژاد خاندان کی پانچ سالہ بچی حسنینی نادیہ کی بازیابی کے لیے بھی انٹر پول نے یلو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ ان کے علاوہ رمضان کھوکر اور کہکشاں رمضان کے خلاف بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ انٹر پول جن چھ اقسام کے نوٹس جاری کرتا ہے۔ اس میں سے سرخ یا ریڈ نوٹس کسی بھی مطلوبہ شخص کی گرفتاری یا عبوری گرفتاری کرنے اور انہیں متعلقہ ملک کے حوالے کرنے کے بارے میں ہوتا ہے۔ جبکہ بلیو یعنی نیلا نوٹس کسی بھی جرائم پیشہ شخص کے متعلق اضافی معلومات حاصل کرنے اور گرین یعنی سبز نوٹس کسی بھی جرائم پیشہ فرد کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے جو کسی اور ملک میں جرم کرسکتا ہے۔ پیلا یا یلو نوٹس انٹر پول گمشدہ افراد کی شناخت باالخصوص بچوں کے متعلق جاری کرتا ہے۔ جبکہ سیاہ یعنی بلیک نوٹس نامعلوم اداروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور اورینج نوٹس پولیس سمیت سرکاری اور عالمی اداروں کو لاحق خطرات کے بارے میں مطلع کرنے کے بارے میں جاری کیا جاتا ہے۔ انٹر پول کے ترجمان کے مطابق تمام چھ اقسام کے نوٹس میں سے اس وقت پندرہ ہزار نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اٹھارہ جنوری کو پاکستان حکومت کی درخواست پر بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول نے سرخ نوٹس جاری کیے ہیں۔ جس بارے میں حکومت کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی انہیں گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔ مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی شائع ہوئی ہیں کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک خصوصی کمرے کی مرمت اور سجاوٹ کی جارہی ہے اور وہاں خبر کے مطابق بینظیر بھٹو کو وطن آنے کی صورت میں رکھا جائے گا۔ تاہم جیل انتظامیہ ایسی خبروں سے لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں بینظیر، زرداری کے وارنٹ گرفتاری23 January, 2006 | پاکستان ’نوٹس باجوڑ سے توجہ ہٹانےکےلیے‘ 27 January, 2006 | پاکستان بینظیر، زرداری کے ریڈ نوٹس جاری26 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||