BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 January, 2006, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینظیر، زرداری کے ریڈ نوٹس جاری
بینظیر اور زرداری
انٹرپول نے بیظیر بھٹو اور آصف زردای کی گرفتاری کے ریڈ نوٹس جاری کردیئے۔
پاکستان حکومت کی درخواست پر انٹرپول نے پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیے 'ریڈ نوٹس' جاری کردیئے ہیں۔

انٹرپول کی جانب سے جاری کیے جانے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے ’ریڈ نوٹس ‘ جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ انٹرپول نے بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف زرداری کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔

بے نظیر بھٹواور آصف زرداری کے خلاف پاکستان میں مبینہ بدعنوانی کے کئی مقدمے پاکستان میں زیر التوا ہیں۔

انٹرپول نے ریڈ نوٹس کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریڈ نوٹس ایسی صورت میں جاری کیا جاتا ہے جب انٹرپول کے ممبران میں سے کوئی یہ ثابت کرے کہ اس کا کوئی شہری قانونی لحاظ سے جائز گرفتاری سے بچنے کے لیے کسی دوسرے ملک میں پناہ لیے ہوئے ہے۔

ایسی درخواست موصول ہونے پر انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کا پابند ہوتا ہے بشرطیکہ درخواست انٹرپول کے قانون اور آئین کی خلاف ورزی نہ کرتا ہو۔

انٹرپول نے یہ بھی واضح کیا کہ ریڈ نوٹس کے جاری ہونے کے باوجود کسی شخص کی گرفتاری انٹرپول کے آئین کے آرٹیکل تھری کی خلاف ورزی میں نہیں ہونی چاہیے۔

ایسی صورت میں ریڈ نوٹس کے تحت گرفتاری نہیں ہو سکتی ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ گرفتاری’ سیاسی، فوجی، مذہبی یا نسلی مقاصد کے لیے استعمال ہو گی۔

انٹرپول کے مطابق اس کے کئی ممبران جن کا گرفتاری کی درخواست کرنے والے ملک کے ساتھ ملزموں کے تبادلے کا معاہدہ ہو وہ ریڈ نوٹس کوگرفتاری کی لیے ایک جائز درخواست تصور کرتے ہیں۔

انٹر پول نے واضح کیا کہ ریڈ نوٹس کے تحت گرفتاری انٹرپول کے حکام نہیں کرتے بلکہ اس ملک کے پولیس کرتی ہیں جہاں ملزم رہائش پذیر ہو۔

آصف زرداری
آصف زرداری امریکہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

کوئی ملک یا وہ فرد جس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا ہو، اس کو آرٹیکل تھری کے تحت چیلنج کر سکتا ہے۔

ریڈ نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست انٹرپول کمشن آف انٹرپول فائلز (سی سی ایف) کے تحت فائل کی جا سکتی ہے جو اس کی بنیاد پر سیکریٹری جنرل کو سفارشات بھیجتا ہے۔

ریڈ نوٹس کو چیلنج کیے جانے کی صورت میں انٹرپول کا قانونی سیکشن معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گا اور اگر ضرورت محسوس کی تو وہ درخواست کرنے والے ملک اور اس کو چیلنج کرنے والے فرد سے مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے کہہ سکتا ہے۔

اگر کوئی فریق بھی انٹرپول کے فیصلے آرٹیکل تھری کے فیصلے سے غیر مطمئن ہو تو وہ ادارے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے اپیل کر سکتا ہے۔ اگر وہاں سےبھی مطمئن نہ ہو تو معاملہ ادارے کی سے سب اعلی گورننگ باڈی ، جنرل اسمبلی کے سامنے جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
بینظیر بھٹو سمیت پانچ بری
30 November, 2005 | پاکستان
سوئس کیس کی کارروائی مؤخر
20 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد