آصف زرداری کی جائیداد ضبط | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی احتساب بیورو نے بدھ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت کے حکم پر سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری کی صوبہ سندھ میں واقع جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر صوبہ سندھ کے تین اضلاع نوابشاہ، حیدرآباد اور سانگھڑ کے ضلعی رابطہ افسروں نے آصف علی زرداری کی جائیداد ضبط کرتے ہوئے عدالت کو مطلع کردیا ہے۔ چند ہفتے قبل مبینہ طور پر ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ ایک مقدمے میں حاضر نہ ہونے کے بعد راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر تین نے آصف زرداری کی صوبہ سندھ میں واقع جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ آصف علی زرداری کے خلاف قتل اور بدعنوانی کے ایک درجن سے زیادہ مقدمات ملک کی مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ زرداری مسلسل آٹھ برس جیل میں رہنے کے بعد عدالت اعظمیٰ سے ضمانت ہونے کے بعد سن دوہزار چار میں رہا ہوئے اور گزشتہ سال بیرون ملک چلے گئے تھے اور تاحال اپنے خود ساختہ جلاوطن اہل خانہ کے ہمراہ ہیں۔ احتساب بیورو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں اضلاع میں آصف علی زرداری کے نام ایک سو پچپن ایکڑ زرعی اراضی اور ایک رہائشی پلاٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ احتساب بیورو نے کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ آصف علی زرداری کی بیرون ملک جائیداد کو ضبط کرنے کے لیے بھی حکم جاری کیا جائے۔ اس کی سماعت عدالت نے چار اپریل کو کرنے کا حکم دیا ہے۔ |
اسی بارے میں زرداری کی انجیو پلاسٹی ہوگئی05 June, 2005 | پاکستان ’فوج بیرکوں میں واپس چلی جائے‘27 April, 2005 | پاکستان آصف زرداری پر پابندیاں ختم 16 April, 2005 | پاکستان ’زرداری کی ضمانت منسوخ‘06 September, 2005 | پاکستان مرتضیٰ کیس میں زرداری کے وارنٹ19 December, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||