مرتضیٰ کیس میں زرداری کے وارنٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کی ایک عدالت نے میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ایسٹ ظفر احمد شیروانی کی عدالت میں پیر کے روز میر مرتضیٰ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری کے وکیل نے اپنے موکل کو حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے رد کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی بیماری کے بارے میں عدالت کو مطئمن نہیں کیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ عدالت سے اجازت کے بغیر باہر گئے ہیں اس لئے یہ درخواست رد کی جاتی ہے۔ عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت ورانٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پانچ جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ آصف علی زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں انیس سو چھیانوے کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی رہائش گاہ ستر کلفٹن کے قریب میر مرتضیٰ بھٹو پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے اکیس دن کے بعد ان کی بہن بینظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اسی کیس میں سابق ڈی آئی جی کراچی شعیب سڈل اور ڈائریکٹر آئی بی مسعودشریف کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں زرداری دبئی چلے گئے30 December, 2004 | پاکستان دل کی تکلیف، ہسپتال داخل 04 June, 2005 | پاکستان زرداری کی انجیو پلاسٹی ہوگئی05 June, 2005 | پاکستان ’فوج بیرکوں میں واپس چلی جائے‘27 April, 2005 | پاکستان ’زرداری کی ضمانت منسوخ‘06 September, 2005 | پاکستان آصف زرداری کے وارنٹ جاری10 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||