ننکانہ سے امرتسر پہلی پاکستانی بس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حال ہی میں قائم کیئے گئے ننکانہ سے امرتسر کے رستے پر پہلی پاکستانی بس واہگہ بارڈر سے سرحد پار کرکے بھارت پہنچی ہے۔ منگل کو چلنے والی اس بس پر 35 مسافر سوار تھے۔ ان پینتیس مسافروں میں سے 14 پاکستان کے سرکاری اہلکار اور صحافی تھے اور دو برطانیہ میں مقیم سکھ ماں بیٹا تھے۔ یہ ماں اپنے سترہ سالہ بیٹے کے ساتھ واہگہ کے مقام سے بس پر سوار ہوئی تھی۔ یہ بس دراصل ننکانہ صاحب سے نہیں چلائی گئی بلکہ اس کا آغاز سفر لاہور سے ہوا۔ پاکستان کے ایڈیشنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری محمد عباس نے بتایا کہ ننکانہ ساحب سے کسی نے بھی اس افتتاحی سفر کی بکنگ نہیں کرائی تھی جبکہ سرکاری اہلکار اور صحافی بھی اسلام آباد یا لاہور سے اس بس پر سوار ہوئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب سے بھارت جنے والوں سے کہیں زیادہ وہ سکھ افراد ہوں گے جو بھارتی پنجاب سے ننکانہ صاحب آنا چاہتے ہیں جس کی صاف طور پر وجہ یہی ہے کہ بھارت میں بسنے والے لاکھوں سکھوں کے لیئے یہ نہایت مقدس مقام ہے اور وہ سب یہاں کا دورہ کرنے کے بہت خواہشمند ہیں۔
دوسری جانب ننکانہ صاحب کا سکھ آبادی محض پانچ سو نفوس پر مشتمل ہے۔ بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب آنے والی پہلی بس 24 مارچ کو یہاں پہنچی تھی اور اگلے ہی روز واپس روانہ ہوگئی تھی۔ بھارت سے آنے والی اس بس سروس کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ بس کے آغاز کے موقع پر وہ امرتسر میں ہونے پر بہت خوش ہیں اور یہ پنجاب کے لیے ایک اور یادگار دن ہے۔ اس بس میں تقریبا چالیس مسافر سوار تھے جس میں زیادہ تعداد ریاستی وزیروں اور سرکاری اہلکاروں کی ہے۔ پاکستان کے پنجاب میں ننکانہ صاحب اور بھارت کے پنجاب میں امرتسر کے درمیان صرف ایک سو تیس کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ بڑی تعداد میں سکھ برادری ننکانہ صاحب کی زیارت کے لیے جاتی ہے لیکن نقل و حمل کا کوئی مستقل بندوبست نا ہونے کے سبب مسافروں کو کافی دشواریاں اٹھانی پڑتی تھیں۔گزشتہ کافی عرصے سے دونوں شہروں کے درمیان بس چلانے کا مطالبہ ہورہا تھا اور دونوں ملکوں نے دس مارچ کو پہلی بس چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس سروس کو تاخیر سے سے شروع کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں امرتسر، ننکانہ: آزمائشی سفر شروع27 January, 2006 | پاکستان امرتسر سے بس لاہور پہنچ گئی24 January, 2006 | پاکستان پاکستانی مسافر بس لاہور واپس 21 January, 2006 | پاکستان لاہور امرتسر بس بیس جنوری سے21 December, 2005 | پاکستان امرتسر- لاہور، بس سروس مذاکرات 27 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||