BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی مسافر بس لاہور واپس

واہگہ پہنچنے پر مسافروں کا استقبال
لاہور سے امرتسر جانے والی پہلی بس اپنے پاکستانی مسافروں کو لے کر آج واپس لاہور پہنچ گئی ہے اس بس پر بھارت سے کوئی مسافر نہیں آیا۔

پاکستان ٹورزم ڈیولمپنٹ کارپوریشن یعنی ٹی ڈی سی پی کی اس بس نے واپسی کے سفر کے دوران آج واہگہ باڈر پار کیا تو اس میں آٹھ پاکستانی سرکاری اہلکار اور ذرائع ابلاغ کے سات نمائندے سوار تھے۔

یہ تمام وہی لوگ ہیں جو کل اسی بس میں پاکستانی گلوکارہ ریشماں سمیت دیگر گیارہ مسافروں کے ساتھ امرتسر گئے تھے۔

گلوکارہ ریشماں اور وہ تمام گیارہ مسافر توبھارت اتر گئے لیکن لاہور کا سفر طے کرنے کے لیےاس بس میں کوئی نیا مسافر سوار نہیں ہوا اور یہ بس انہی اخبارنویسوں اور سرکاری اہلکاروں کو لے کر لوٹ آئی جنہیں لیکر گئی تھی۔

امرتسر میں ہمارے نامہ نگار اسیت جولی کے مطابق اس بس پر کسی نئے مسافر کے سوار نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارتی حکام نے اس بس کی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کے لیے دو ہفتے پہلے بکنگ کرانے کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پاکستانی اور بھارتی حکومتیں عام طور پر ایک دوسرے کے شہریوں کو سیر کا ویزا جاری نہیں کرتیں اور صرف ان لوگوں کو ویزہ دیا جاتا ہے جن کے عزیز واقارب موجود ہیں۔

پاکستانی اور بھارتی حکام اب امرتسر اور لاہور میں اپنے اپنے ویزا کیمپ کھولنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

حکام ویزوں کی تعداد اور اقسام بڑھا نے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ امرتسر اور لاہور کے درمیان ہر ہفتے دو بسیں چلا کریں گی یہ پاکستانی بس کا پہلا سفر تھا اب پہلی بھارتی بس منگل کو امرتسر سے لاہور آئے گی اور اگلے روز واپس چلی جائے گی۔

دونوں ملکوں کے حکام نے امرتسر اور پاکستانی شہر ننکانہ صاحب کے درمیان الگ سے ایک براہ راست بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے توقع ہے کہ اس مہینے کی ستائیس تاریخ کو اس نئے روٹ پر آزمائشی بس چلائی جائے گی۔

دہلی لاہور اور مظفر آباد سری نگر بس سروس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی اب یہ تیسری بس سروس ہے اور اس کے ذریعے اٹھاون برس بعد پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب کا براہ راست مسافر بس رابطہ بن پایا ہے۔

اسی بارے میں
لاہور امرتسر بس سروس شروع
20 January, 2006 | پاکستان
امرتسر سےلاہور، آزمائشی سفر
11 December, 2005 | پاکستان
لاہور امرتسر بس بیس جنوری سے
21 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد