لاہور امرتسر مسافر بس جنوری سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت نے لاہور اور امرتسر کے درمیان جنوری کے پہلے ہفتہ سے مسافر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں بھارت اور پاکستان کے حکام نے منگل کو دوطرفہ مذاکرات کیے اور بتایا کہ لاہور اور امرتسر بس سروس کے ابتدائی معاہدہ میں جو امور رہ گئے تھے ان پر بات چیت کرکے اسے حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کل وہ معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کے وفد سے ایڈشنل سیکرٹری مواصلات محمد عباس اور بھارت کی طرف سے جوائنٹ سیکرٹری سروج کمار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ لاہور اور امرتسر بس سروس جسے ستائیس دسمبر سے شروع ہونا تھا اب جنوری کے پہلے ہفتہ یا اب سے پندرہ دن بعد چلنا شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ امرتسر اور ننکانہ کے درمیان مسافر بس سروس پر دونوں ملکوں کےد رمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے کل ابتدائی معاہدہ ہوجائے گا اور توقع ہے کہ ڈیڑھ مہینہ تک یہ بھی چلنا شروع ہوجائے گی۔ لاہور اور امرتسر کے درمیان چھپن کلومیٹر کا فاصلہ ہے جبکہ امرتسر اور ننکانہ تقریبا ڈیڑھ سو کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ گیارہ دسمبر کو آزمائشی بس سروس میں بھارتی وفد امرتسر سے لاہور آیا تھا اور تیرہ دسمبر کو لاہور سے امرتسر کے لیے پاکستانی وفد گیا تھا۔ امرتسر سے لاہور کے لیے کرایہ سات سو بھارتی روپے جبکہ لاہور سے امرتسر کے لیے کرایہ نو سو پاکستانی روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں طرف کے پنجاب کے درمیان یہ پہلی بس سروس ہے۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان مسافر بس کا آغاز ہوچکا ہے اور لاہور اور دلی کے درمیان معطل بس سروس کو بحال کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں امرتسر سےلاہور، آزمائشی سفر11 December, 2005 | پاکستان لاہور امرتسر بس زلزلے سے متاثر13 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||