امرتسر، ننکانہ: آزمائشی سفر شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امرتسر سے لاہور سروس کے شروع ہونے کے بعد امرتسر ننکانہ بس سروس کا آزمائشی سفر شروع ہو گیا ہے۔ ننکانہ میں سکھوں کے مقدس مقامات ہیں اور ہندوستان کی سکھ برادری ایک عرصے سے مطالبہ کر رہی ہے کہ امرتسر سے ان مقامات تک جانے کے لیے بس چلائی جائے۔ بس سروس شروع کرنے کی کوئی باقاعدہ تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ لاہور اور دہلی کے درمیان ڈھائی سال سے بسوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مارچ دو ہزار پانچ میں سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان بس سروس شروع ہوچکی ہے ۔ پاکستان میں ننکانہ صاحب سے واہگہ باڈر تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔ امرتسر اور لاہور کے مابین بس سروس کے آغاز سے پاکستانی شہریوں کے لیے بھارتی ویزے کے لیے ایک نئی کھڑکی کھلنے کا امکان بھی پیدا ہوا ہے۔ | اسی بارے میں لاہور سے امرتسر مسافر بس سروس19 January, 2006 | پاکستان لاہور امرتسر مسافر بس جنوری سے20 December, 2005 | پاکستان لاہور امرتسر بس زلزلے سے متاثر13 October, 2005 | پاکستان امرتسر سےلاہور، آزمائشی سفر11 December, 2005 | پاکستان لاہور امرتسر بس بیس جنوری سے21 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||