BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 March, 2006, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف حملہ ’مجرم‘ سپریم کورٹ میں

صدر جنرل مشرف پر قاتلانہ حملہ
جنرل مشرف پر دسمبر2003 میں راولپنڈی میں دو ناکام قاتلانہ حملے ہوئے تھے
صدر جنرل مشرف پر حملے کے الزام میں فوجی عدالت سے سزائے موت کے مستحق قرار دیئے جانے والے مشتاق احمد نے اپنی موت کی سزا ختم کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا ہے۔

فوجی عدالت نے مشتاق احمد کو صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

مشتاق احمد نے فوجی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ ، راولپنڈی بینچ کے سامنے اٹھایا تھا لیکن اس نے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

مشتاق احمد ایک مرتبہ پہلے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہے لیکن درخواست میں تکینکی خامیاں کی وجہ سے اسے واپس لے لیا تھا۔

مشتاق احمد کے وکیل حشمت حبیب نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے تکینکی اعتراضات کو دور کر کے اپیل دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

مشتاق احمد نومبر 2004 کے آخری ہفتے کے دوران راولپنڈی میں ائیرفورس پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے تاہم دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

صدر جنرل پرویز مشرف پر دسمبر دو ہزار تین میں راولپنڈی میں دو ناکام قاتلانہ حملے ہوئے تھے جس کے بعد جنرل مشرف نےخود اس بات کا اقرار کیا تھا کہ ان پر حملوں میں فوج کے چند جونیئر اہلکار بھی ملوث تھے۔

تاہم صدر مشرف پر حملے کے کیس کی تحقیقات کو خفیہ رکھا گیا ہے اور اس بارے میں کبھی مکمل طور پر حکام نے کچھ نہیں بتایا۔

اخلاص اخلاق روسی کی شناخت
مشرف پر قاتلانہ حملے کا ایک مجرم روسی ہے
اسی بارے میں
مشرف پر حملے اور مغربی تشویش
19 December, 2003 | پاکستان
مشرف کے گرد سیکیورٹی سخت
14 December, 2003 | پاکستان
’پانچ بم استعمال کیے گئے‘
16 December, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد