مظفرآباد تعمیر کے لیے محفوظ: مشیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کے بائیں کنارے پر واقع شہر مظفرآباد تعمیر کے لیے محفوظ ہے۔ یہ بات وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے مشیر راجہ فاروق حیدر نے جمعے کے روز بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گزشتہ بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز کی سربراہی میں زلزے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے متلق ادارے’ ایرا‘ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کہ پاکستان کی کنسلٹنگ فرم نیشنل انجئنرنگ سروسز پاکستان نیسپاک نے زلزے میں تباہ ہوئے علاقوں کے بارے میں مختلف ممالک کی سسمک یا زلزے سے متعلق ارضیاتی رپورٹوں کے بارے میں اس اجلاس کے شرکاہ کو آگاہ کیا تھا۔ راجہ نے کہا کہ نیسپاک نے ان رپورٹوں کے کچھ حصوں کا تجزیہ کرنے کے بعد بعض علاقوں کو تعمیر کے لیے محفوظ قرار دیا۔ حکومت پاکستان نے نیسپاک کو متاثرہ علاقوں کے بارے میں مختلف مما لک کی رپورٹوں کا تجزیہ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیسپاک جلد ہی تمام علاقوں کے بارے میں تجزیے کا کام مکمل کر لے گی اور اس کے بعد یہ رپورٹیں عوام کے سامنے لائیں جائیں گی۔ حکومتی مشیر نے کہا کہ نیسپاک نے اجلاس میں ’ہمیں یہ بتایا کہ مظفرآباد کا پرانا شہر جو دریائے نیلم کے بائیں جانب پر واقع ہے تعمیر کے لیے محفوظ ہے۔‘ لیکن ساتھ ہی ان کا یہ کہنا تھا کہ اس دریا کے بائیں جانب والے شہر کے حصے کے بارے میں معلومات کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جس کو آٹھ اکتوبر کے زلزے میں کچھ زیادہ نقصان نہیں پہنچا تھا۔ راجہ نے کہا کہ شہر مظفرآباد ٹیٹانک پلیٹس کے قریب ہے اور اس کے نیچے سے دو فالٹ لائنز گذر رہی ہیں لہذا ’ہمیں ایسے گھر بنانے چاہئیں جو زلزے کے جھٹکوں کو برداشت کر سکیں۔‘ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ نیسپاک نے سسمک رپورٹوں کے تجزیے کی روشنی میں کہا کہ دریا جہلم کے دونوں کناروں پر واقع وادی جہلم بھی تعمیر کے لیے محفوظ ہے اور اس وادی میں تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں تعمیر ہو سکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پہاڑی علاقے جو زلزے کے باعث اپنی جگہ چھوڑ چکے ہیں وہاں پر بہت احتیاط سے تعمیر کرنی پڑے گی اور یہ کہ لوگ از خود وہاں کسی قسم کا تعمیراتی کام کرنے سے گریز کریں۔ |
اسی بارے میں 200 ملین ڈالر کی امریکی امداد 21 January, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کی واپسی شروع 09 March, 2006 | پاکستان پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے10 March, 2006 | پاکستان ’زلزلےکےبعد چھوٹی تباہی کاخطرہ‘16 March, 2006 | پاکستان ’تعمیرنوکا تیسرا مرحلہ شروع ہوگا‘17 March, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||