پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور ملک کے کئی مشرقی حصوں میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات (میٹ ڈیپارٹمنٹ) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ عشاریہ دو تھی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، جہلم اور پشاور میں بھی محسوس کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور شہر سے تین سو کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔ محکمہ موسمیات کے سربراہ قمرالزماں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ یہ آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کا ہی سلسلہ ہے۔ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق بارہ بجکر پچاس منٹ پر محسوس کیے گئے۔ اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک ایک ہزار سات سو پچاس جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور قمر الزماں کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ ہفتے تک مزید جھٹکے محسوس کیے جائیں گے۔ |
اسی بارے میں ستائیس سو حاملہ عورتوں کو خطرہ08 March, 2006 | پاکستان زلزلہ زدگان کے مظاہرے پر کارروائی06 March, 2006 | پاکستان زلزلے کی افواہ سے خوف و ہراس18 February, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کو بے حسی کا سامنا14 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||