بھاشا ڈیم: افتتاح سے قبل گرفتاریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر مشرف کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم کے افتتاح سے ایک روز قبل امان اللہ خان سمیت متعدد قوم پرستوں کو شمالی علاقہ جات کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ ڈیم مخالف تحریک کے سرکردہ رہنما عنایت اللہ شمالی کو بھی چلاس آتے ہوئے کوہستان میں گرفتار کرنے کے علاوہ گلگت کے تمام صحافیوں کو بھی دیامر بھاشا ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کوریج سے منع کر دیا گیا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف جمعرات کی صبح دیامر بھاشا ڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ جس کے لیے واپڈا کے حکام اور شمالی علاقہ جات کی انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے علاوہ سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے گلگت کے تمام صحافیوں کو دیامر بھاشا ڈیم کی افتتاح تقریب میں شرکت اور اس کی کوریج سے منع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایسا ڈیم مخالف خبروں کی اشاعت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیم مخالف تحریک کے سرکردہ قوم پرست رہنما چلاس سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ شمالی کو راولپنڈی سے گلگت آتے ہوئے ان کے چار ساتھیوں سمیت کوہستان میں گرفتار کرنے کے بعد مانسہرہ لے جا کر تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئرمین امان اللہ خان اور بھاشا ڈیم نامنظور کمیٹی کے صدر گندل شاہ جو درجنوں کارکنوں اور صحافیوں کے ہمراہ راولپنڈی سے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے چلاس آ رہے تھے انہیں شمالی علاقہ جات کی حدود میں روک کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ڈیم کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت کی طرف سے اففتاح کے فوراً بعد دیامر بھاشا ڈیم کا باقاعدہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل اور کامیابی کے لیے حکومت نے حکمتِ عملی بنا لی ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ اس ڈیم کی رائلٹی صوبہ سرحد کو ملے گی کہ شمالی علاقہ جات کو۔ |
اسی بارے میں ’پہلے بھاشااور منڈا ڈیم بنیں گے‘ 17 January, 2006 | پاکستان بھاشا ڈیم پر بھی خدشات کا اظہار 25 January, 2006 | پاکستان دریائےسندھ پر ڈیمز کے خلاف احتجاج18 January, 2006 | پاکستان بھاشا کی رائلٹی بھی متنازعہ19 January, 2006 | پاکستان ولی خان: جو سوچتے وہ کہتے26 January, 2006 | پاکستان واپڈا: خشک سالی کی وارننگ26 July, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||