’ کاہان کے قریب فضائی حملے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک بچہ ہلاک ہوا ہے جبکہ کاہان سے رکن صوبائی اسمبلی بالاچ مری نے کہا ہے کہ آج کاہان کے قریبی علاقوں میں شدید گولہ باری کے علاوہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ پیر کوہ گیس پلانٹ کے ایک ملازم کا بیٹا اونٹ کو ساتھ لے کر جا رہا تھا کہ اس کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے جس سے بچہ موقع پر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اونٹ محفوظ رہا ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس میں سوار سات اہلکار زخمی ہو گئے تھے لیکن فرنٹیئر کور کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف چند اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ ادھر رکن صوبائی اسمبلی بالاچ مری نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ آج پھر کاہان کے قریبی علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں اور دو جہازوں نے کوئی آٹھ سے دس گولے پھینکے ہیں جس سے علاقے میں خوف پایا جاتا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا مقامی قبائلی فرنٹیئر کور کی چوکیوں پر حملے نہیں کر رہے تو انھوں نے کہا کہ جب کمزور پر حملہ ہوتا ہے تو کوئی بھی انسان ہو وہ جوابی کارروائی اپنے دفاع میں ضرور کرتا ہے اور یا پھر غلامی قبول کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم غلامی ہرگز قبول نہیں کریں گے ہم اپنے علاقے اور اپنے وسائل پر اختیار چاہتے ہیں۔‘ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے فضائی حملوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نامعلوم افراد نے کاہان میں فرنٹیئر کور کی چوکی پر راکٹ داغے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبی اور لہڑی کے درمیان چار افراد کے دو مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے راکٹ کلاشنکوف اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے3 ہلاک10 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ایف سی کے دو اہلکار ہلاک11 February, 2006 | پاکستان اچکزئی کےگھر پر چھاپہ، محافظ اغواء 08 February, 2006 | پاکستان ’سرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘06 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||