سندھ: حکومت اور اپوزیشن کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کے خلاف کراچی میں پیر کو وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی جس میں اپوزیشن نے شرکت نہیں کی اور اپنا احتجاج علیحدہ ریکارڈ کرایا۔ صوبائی حکومت کے تحت سندھ اسمبلی سے دوپہر کو نعرۂ تکبیر لگاتے ہوئے ریلی نکالی گئی جس میں سپیکر سمیت صوبائی وزراء، مشیر معاون اور خواتین اراکان بھی شامل تھیں۔ ریلی سے قبل اسمبلی سے پریس کلب تک تمام علاقے میں دفاتر اور دکانیں بند کرا دی گئیں اور بڑی تعداد میں پولیس مقرر کی گئی۔ اس ریلی میں سندھ پولیس کے صوبائی اور شہری سربراہ بھی موجود تھے۔ پورے ملک میں صوبائی حکومتی سربراہ کی قیادت میں نکلنے والی یہ پہلی ریلی تھی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مغربی میڈیا کو مسلم امّہ کا پیغام پہنچانے کے لیے اس ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شان رسالت‘ میں گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی۔
انہوں نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن توہین رسالت کے خلاف نہیں حکومت کے خلاف احتجاج کا اردہ رکھتی ہے۔ ہم نے ایک عام شہری کی طرح پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ارباب نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو پنجاب حکومت نے روکا ہے اس لیے اپوزیشن وہاں جاکر احتجاج کرے سندھ حکومت نے کسی کو نہیں روکا ہے یہاں سب کو پرامن احتجاج کی اجازت ہے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی عمارت سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ اپوزیشن رہنما نثار کھوڑو نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈبل پالیسی اختیار کی ہے ایک طرف قومی رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب حکمران تصویریں چھپوانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ہم اس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے اس لیے ہم نے اس کا انتظار کیا مگر وہ خوف کے مارے نہیں آرہا کہیں نوکری خطرہ میں نہ پڑجائے۔ | اسی بارے میں حکومت کےخلاف احتجاج کا اعلان26 February, 2006 | پاکستان لاہور کی ناکہ بندی، رہنما گرفتار26 February, 2006 | پاکستان لاہور کی ناکہ بندی، کرفیو کا سماں26 February, 2006 | پاکستان لاہور میں احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں26 February, 2006 | پاکستان قاضی حسین احمد پھر نظر بند 24 February, 2006 | پاکستان پاکستان میں کارٹون احتجاج جاری24 February, 2006 | پاکستان لاہور میں پی پی پی کا کمزور مظاہرہ23 February, 2006 | پاکستان ’توڑ پھوڑ سے نقصان اپنا ہی ہوا‘20 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||