بالاکوٹ: کچھ حصوں کی منتقلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے صوبہ سرحد کے بالاکوٹ شہر کے بارے میں حکومت کو پیش کی گئی ایک سیسمک رپورٹ میں اس شہر کے بعض حصوں کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق باقی متاثرہ علاقے محفوظ ہیں اور انہیں تعمیر نو کے لیے منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔ آٹھ اکتوبر کے تباہ کن زلزلے سے پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو سے پہلے حکومت نے سیسمک سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ مستقبل میں کسی خطرے سے نمٹا جا سکے۔ اس سروے کے لیے ترکی، چین اور ناروے کے ارضایاتی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینا شروع کیا۔ ان ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ اب مکمل کرلی ہے۔ یہ رپورٹ اسلام آباد میں وزیر اعظم شوکت عزیز کی صدارت میں تعمیر نو و بحالی اتھارٹی کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ نے صرف صوبہ سرحد کے تباہ شدہ بالاکوٹ شہر کے بارے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اس کے بعض حصوں کو کسی دوسری جگہ بسانا ہوگا۔ تاہم دیگر علاقوں میں بغیر کسی ردوبدل کے انہیں مقامات پر تعمیر نو کی جاسکتی ہے اور انہیں محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ صوبہ سرحد کا شہر بالاکوٹ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں اسی فیصد تباہ ہوا تھا۔ ریکٹر سکیل پر سات اشاریہ چھ طاقت کے اس زلزلے کی وجہ سے اسی ہزار آبادی کے اس شہر میں تقریبا پندرہ ہزار اموات ہوئیں تھیں۔
ابھی واضع نہیں کہ حکومت شہر کے کون سے حصوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بالاکوٹ سیاحتی اعتبار سے دلکش وادی ناران اور کاغان کا گیٹ وے کہلاتا تھا۔ یہاں قائم درجنوں ہوٹل مقامی معیشت میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ حکومت ان علاقوں میں مکانات کی تعمیر نو کے لیے امدادی رقوم تقسیم کر رہی ہے۔ پہلی قسط کے بعد اب حکومت کا کہنا ہے کہ دوسری قسط مکانات کے ڈیزائن کا جائزہ لینے کے بعد ادا کی جائے گی۔ وزیر اعظم کو اسلام آباد کے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مظفرآباد کی تعمیر نو کا منصوبہ اس سال جون تک تیار کر لیا جائے گا۔ | اسی بارے میں لاشوں کے بعد سریے کی تلاش12 December, 2005 | پاکستان ناران میں کسانوں کو مشکلات25 November, 2005 | پاکستان بالاکوٹ: زلزلہ پروف سکول کی تعمیر07 November, 2005 | پاکستان بالاکوٹ کی سوگوار عید04 November, 2005 | پاکستان بالاکوٹ: سگریٹ کی طلب 25 October, 2005 | پاکستان بالاکوٹ: ٹیٹنس کے مریضوں میں اضافہ20 October, 2005 | پاکستان بالاکوٹ: کھنڈر میں زندگی لوٹ آئی17 October, 2005 | پاکستان بالاکوٹ: لاشوں کا کفن دفن شروع12 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||