بالاکوٹ: کھنڈر میں زندگی لوٹ آئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگرچہ بالا کوٹ آج بھی ایک کھنڈر نظر آتا ہے لیکن شہر میں اردگرد کے دیہاتوں سے لوگ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور زندگی کسی قدر معمول پر آتی نظر آتی ہے۔ ان دیہاتوں کو جانے والی سڑکیں اور چھوٹے راستے بند ہیں جس وجہ سے وہاں پر امدادی کاروائیاں ابھی بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ بالا کوٹ شہر میں لوگ مختلف مقامات سے ملبہ ہٹا رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کام میں آنے والی دشواریاں پوری طرح ختم نہیں ہوئیں۔ مثال کے طور پر بالا کوٹ کے پل پر پھنسی ہوئی ایک گاڑی کو ہٹانے میں گھنٹوں لگ گئے۔ پیر کے دن بالا کوٹ اور اس کے گردو نواح میں مسلسل ہیلی کاپٹر اڑتے رہے جو ترجمان کے مطابق دور دراز علاقوں میں امدادی سامان پہنچا رہے تھے اور واپسی پر مریضوں کو لے جاتے رہے۔ ہیلی کاپٹر سے بالا کوٹ فضائی جائزے کے دوران ہم نے چند مقامات پر امدادی ٹیموں کو خچروں پر سامان لے جاتے ہوئے دیکھا۔ تاہم بہت سے مقامات پر لوگوں نے ابھی تک امداد نہ پہنچنے کی شکایت کی۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||