BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 January, 2006, 20:56 GMT 01:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
براستہ کھوکھراپار پہلا بھارتی وفد

ریل گاڑی
ہفتے میں ایک گاڑی جائے گی
بھارتی راجیہ سبھا میں حزب محالف کے رہنما جسونت سنگھ کی قیادت میں ایک وفد پیر کی صبح کو مناباؤ سے پاکستان پہنچ رہا ہے۔

چالیس سال کے بعد کھوکھروپار سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والا یہ پہلا بھارتی وفد ہے۔

ادھر پاکستان اور بھارت میں کھوکھراپار۔ منا باؤ ریلوے روٹ کھولنے کے لیے اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں۔ جہاں ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد توقع کی جاری ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں یہ ریلوے روٹ کھل جائےگا۔

سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی قیادت میں بھارتی وفد بذریعہ سڑک پاکستان پہنچ رہا ہے۔ ایل کے اڈوانی کے بعد جسونت سنگھ بھارتی اپوزیشن کے دوسرے لیڈر ہیں جو سندھ کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستانی محکمہ اطلاعات کے مطابق وفد صبح ساڑھے نو بجے مناباؤ سے کھوکھراپار پہنچے گا۔ جہاں سے بذریعہ روڈ کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

بھارتی قافلہ زیرو پوائنٹ سے کھوکھراپار براستہ چھور و عمرکوٹ، میرپورخاص پہنچےگا۔ جہاں ان کے اعزازمیں ایک استقبالیہ دیا جائے گا۔

وفد اسی افراد پر مشتمل ہے۔ جو دس جیپوں میں سوار ہیں اور ہر جیپ میں آٹھ لوگ سوار ہیں۔ یہ وفد اسی راستے سے آ رہا ہے جس راستے سے ریل گزرتی تھی۔

تھر ایکسپریس کے طے شدہ روٹ کے مطابق ٹرین کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سے ہوتی ہوئی کھوکھراپار جائے گی جہاں سے زیرو پوائنٹ سے بھارتی حدود میں داخل ہوگی۔

پروگرام کے مطابق بی جے پی کے رہنما جسونت سنگھ حالیہ دورے کے دوران ہنگلاج بھی جائیں گے جہاں ہندو مذہب کی قدیم مندروں اور مقامات کی یاترا کریں گے۔

واضح رہے کہ سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کے تعلقات ہیں جو انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے بعد منقطع ہوگئے تھے۔ جس کے بعد یہ سرحد بند کردی گئی تھی۔

کھوکھراپار کھوکھراپار کا میلہ
کھوکھراپار کے میلے کیلیے اجازت کا انتظار
پاک انڈیا مذاکرات
تلخ ماحول میں مثبت نتائج کے امکانات کم ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد