BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 January, 2006, 18:34 GMT 23:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھوکھرا پار، مونا باؤ بات چیت

ریل گاڑی
سمجھوتا ایکسپریس کے بعد یہ ریل کے ذریعے دوسرا رابطہ ہو گا
ہندوستان اور پاکستان کے ریلوے حکام کے درمیان کھوکھراپار سے موناباؤ تک ریل سروس بحال کرنے کے لئے تین روزہ بات چیت کا دور جمعرات کی صبح سے شروع ہو رہا ہے۔

اس بات چیت میں شرکت کے لئے پاکستان کے ریلوے حکام کا ایک وفد ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ اپنے قیام کے دوران پاکستانی حکام ہندوستانی ریلوے حکام کے ساتھ ہندوستان میں راجستھان کے موناباؤ سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں کھوکھراپار تک جانے والی ریل سروس شروع کرنے کے تمام پہلوؤں پر غور کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی طرف سے ریلوے حکام کا ایک وفد چار سے سات جنوری تک ہندوستان میں رہے گا‘۔

ترجمان نے بتایا کہ اس وفد کی سربراہی پاکستان ریلوے کے (آپریشنز ادراے کے )جنرل مینجر سلیم الرحمن اکھونڈ کر ہے ہیں اور ہندوستانی وفد کے قیادت وزارت ریل کے ٹریفک کے شعبے کے مشیر اشوک گپتا کريں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ریل رابطہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود نقل و حمل کی سہولیات میں مزيد اضافہ کرے گا‘۔

اپریل دوہزار پانچ ميں ہندوستا ن اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں اس ریل سروس کو پہلی جنوری دو ہزار چھ سے شروع کرنے کی بات کی گئی تھی ۔اس ریلوے لائن پر آخری مرتبہ 1965 میں ریل چلی تھی۔

اس ریل سروس کے بند ہونے کے سبب مسافروں کو چند کلومیٹر کی دوری کا سفر طے کرنے کے لئے کافی وقت اور پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ ریل سروس شروع ہوجاتی ہے تو ’سمجھوتا ایکسپریس‘ کے بعد یہ دورسری ریل سروس بنے گی جو ہندوستان اور پاکستان کی سرحدوں کو جوڑے گی۔

سمجھوتا ایکسپریس ہندوستان کے اٹاری کے مقام کو پاکستان کے واہگہ بارڈر سے ملاتی ہے۔

پاک انڈیا مذاکرات
تلخ ماحول میں مثبت نتائج کے امکانات کم ہیں
مِلا جُلا ردِ عمل
پاک اسرائیل رابطے پرسیاستدان خوش، ناراض
اسی بارے میں
نئے فضائی رابطے ابھی نہیں
28 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد