BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
7 فوجی، 14 شدت پسند ہلاک: فوج

ایف سی اہلکار(فائل فوٹو)
ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے
اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج نے میران شاہ میں ایک تازہ حملے میں چودہ مشتبہ شدت پسند ہلاک کر دیے ہیں۔

پاکستان فوج نے یہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے نزدیک فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ایک حفاظتی چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں کے راکٹ حملوں کے بعد کی۔ ان حملوں میں سات فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی کر ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق میران شاہ کے نزدیک سربند چیک پوسٹ پر گزشتہ شب ساڑھے بارہ بجے حملہ کیا گیا اور حملہ آور راکٹ پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یہ تو بتانے سے گریز کیا تھا کہ آیا علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف اس حملے کے بعد فوجی کاروائی کی جائے گی تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ان شدت پسندوں کی بیخ کنی کے لیے فوجی اور سیاسی دونوں ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ’وزیرستان میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور اس علاقے سے غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا‘۔

شمالی وزیرستان میں تین روز قبل بھی ایک چوکی پر حملہ کر کے آٹھ سپاہیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اسی روز جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سرکردہ اور حکومت کے حامی قبائلی سردار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پیر کو حکومت نے مقامی قبائلیوں کو ان سپاہیوں پر حملہ کرنے والوں کو حکومت کے حوالے کرنے کی ڈیڈلائن میں ایک ہفتے کی توسیع کی بھی تھی۔

ادھر منگل کو پاکستانی اخبار ’دی نیوز‘ نے خبر دی ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے قبائلی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ایک اعلٰی سطح کی میٹنگ میں ہدایات جاری کی ہیں کہ قبائلی علاقوں میں صورتحال کو ہاتھ سے نہ نکلنے دیا جائے۔

اسی بارے میں
میران شاہ: سات فوجی ہلاک
10 January, 2006 | پاکستان
چوکی پر راکٹ حملہ، تین زخمی
09 January, 2006 | پاکستان
فوجیوں کی ہلاکت، مہلت ختم
08 January, 2006 | پاکستان
ڈیڈ لائن ختم، مذاکرات شروع
08 January, 2006 | پاکستان
وزیرستان میں مزید ہلاکتیں
07 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد