چوکی پر راکٹ حملہ، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات نامعلوم افراد نے ایک مرتبہ پھر سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس میں تین ملیشیا سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ راکٹوں کا تازہ حملہ میران شاہ کے قریب امین چوکی پر کل رات دو بجے کے قریب ہوا۔اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور کے سپاہیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں فرنٹیئر کور کے تین سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حملہ آوروں کے نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ ادھر پیر کو مقامی قبیلے اتمانزئی کی ذیلی شاخ حسوخیل نے حکومت کو دس افراد بطور ضمانت حوالے کر دیے ہیں۔ یہ افراد اتوار کے روز میران شاہ میں ایک جرگے کے فیصلے کے تحت حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ افراد سولہ جنوری کو ایک اور جرگے کے انعقاد تک حکومت کے پاس رہیں گے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||