BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاکتیں: پاکستان کا امریکہ سے احتجاج

امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں سے داغے گئے راکٹ سے ایک مکان میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے
پاکستان نے گزشتہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے سرحدی گاؤں میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکت پر افغانستان میں موجود اتحادی افواج سے شدید احتجاج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے سرحدی گاؤں سیدگئی میں لوگوں نے دعویٰ کیا تھاکہ فوجی ہیلی کاپٹروں سے داغے گئے راکٹ سے ایک مکان میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی قبائلیوں نے الزام لگایا ہے کہ پہلے امریکی فوجیوں نے مکان سے دو افراد کو گرفتار کیا اور بعد میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راکٹ داغے۔

میران شاہ سے تقریبا بارہ کلومیٹر مغرب میں واقع سیدگئی کا یہ مکان مولانا نور محمد نامی شخص کا بتایا جاتا ہے جس پر حکام کو طالبان کا حامی ہونے کا شک تھا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس فریفنگ میں بتایا کہ اس بات کا تو ثبوت نہیں ملا کہ امریکی فوجی پاکستانی سرحد کے اندر داخل ہوئے تھے مگر سرحد پار سے فائرنگ کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں جن کے مطابق اس حملے میں آٹھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس واقعے میں امریکی فوجی ملوث تھے۔

تاہم تسنیم اسلم نے کہا کہ مقامی میڈیا کی ان خبروں پر بھی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ پاکستانی سرحد کے اندر افغانستان سےایک ہیلی کاپٹر اترا تھا اور کچھ لوگوں کو اغوا کر کے لے گیا تھا۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات سامنے آئے تھے کہ افغانستان کی سرحد سے اتحادی افواج سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں آئی ہیں تو ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات پاکستان، افغانستان اور امریکی حکام پر مشتمل سہ فریقی کمیشن میں اٹھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تینوں فریقین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ایسے واقعات مستقبل میں نہ ہوں۔

اسی بارے میں
وزیرستان میں مزید ہلاکتیں
07 January, 2006 | پاکستان
وانا میں فائرنگ سے سات ہلاک
05 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد