BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کالعدم تنظیموں پرکھالوں کی پابندی

 کھالیں
مختلف جماعتوں نےقربانی کی کھالیں حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی دیے ہیں
پاکستان کی مرکزی حکومت نے کالعدم قرار دی گئی یا زیر نگرانی شدت پسند تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہزاد وسیم نے سنیچر کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی کالعدم یا زیر نگرانی شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ان کی توجہ کالعدم جماعتوں الرشید ٹرسٹ اور جیش محمد کی جانب سے اخبارات میں کھالیں دینے کی اپیل کرنے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی طرف دلائی تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان پر پابندی ہے۔

کالعدم تنظیم جماعت لشکر طیبہ کے سابق سربراہ حافظ سعید نےمختلف اخبارات میں قربانی کی کھالیں حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی دیے ہیں۔وہ ان دنوں جماعت الدعوۃ کے سربراہ ہیں اور ان کی نئی جماعت بھی حکومت کی جانب سے زیر نگرانی جماعتوں میں شامل ہے۔

اس پر وزیر نے کہا کہ ان کے علم میں یہ نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومتی اعلان محض خانہ پوری نہیں ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان حکومت نے چودہ جنوری سن دو ہزار کو جاری کردہ ایک حکم کے تحت سات جماعتوں کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

ان جماعتوں میں تحریک جعفریہ پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان، جیشِ محمد، سپاہِ محمد پاکستان، لشکرِ جھنگوی، لشکرِ طیبہ اور تحریک نفاذِ شریعت محمدی شامل ہیں۔ حکومت نے سنی تحریک کو زیر نگرانی قرار دیا تھا۔

بعد میں ان کئی کالعدم تنظیموں نے نئے ناموں سے جماعتیں بنالیں اور حکومت نے ان پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ حکومتی اقدامات کی وجہ کسی حد تک ان کی کارکردگیاں محدود تو ہوئیں لیکن ختم نہیں ہوسکیں۔

آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور الرشید ٹرسٹ سمیت مختلف شدت پسند قرار دی گئی تنظیمیں امدادی کارروائیوں میں خاصی سرگرم دکھائی دیں۔

اب یہ جماعتیں عوام سے زیادہ سے زیادہ کھالیں دینے کی اپیلیں کر رہی ہیں اور دعوے کر رہی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ زلزلہ زدگاں کو عیدِ قربان پر امدادی سامان پہنچائیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد