امریکی پادری کا کراچی میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں کرسچین مشنری کے امریکی پادری اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا ہے۔جن کی نعشیں ان کے گھر سے برآمد ہوگئی ہیں۔ ستر سال امریکی شہری برکت گل اور ان کی اہلیہ فیروزہ ایک سال قبل امریکہ سے آئے تھے۔ شہر کی اختر کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ برکت گل کے بیٹے ایلون گل نے منگل کے روز پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے گھر کے برابر میں رہائش پذیر ان کے والد کے گھر کو تالا لگا ہوا ہے اور وہاں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایلون گل کی باپ سے ناچاقی ہے، دنوں ایک دوسرے کے گھر نہیں آتے جاتے تھے۔ پولیس جیسے ہی گھر کا تالا توڑ کر داخل ہوئی تو فادر برکت کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی، جبکہ ان کی اہلیہ کے ہاتھ پاوں بندھے تھے اس کو پھندے سے گلہ دبا کر ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کو بائیس یا تئیس دسمبر کو قتل کیا گیا ہے۔ اس لئے لاشوں کی حالت بہیں خستہ تھی۔ پولیس عملدار محمد عرفان نے بتایا کے برکت گل کرسچن مشنری کے لیے کام کرتا تھا۔اس سلسلے میں امریکہ آتا جاتا رہاتا۔ اس کا ایک بیٹا امریکہ میں پادری ہے جبکہ دوسرا بیٹا ایلون گل بھی پادری ہے۔ برکت گل کے گھر میں ایک چرچ بھی قائم ہے جہاں ہر ہفتے اجمتاع ہوتا تھا۔ کراچی پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہی۔پولیس کے مطابق برکت گل کا اپنی بہن سے جائیداد پر تنازعہ چل رہا ہے۔جبکہ بیٹے سے بھی ناراضگی ہے۔ پولیس نے بیٹے کی فریاد پر مقدمہ درج کرلیا ۔ | اسی بارے میں پادری بازیاب نہیں ہو سکے17 May, 2004 | پاکستان لاہور: عیسائی مسلم ہنگامہ آرائی24 January, 2005 | پاکستان پاکستان میں عیسائیوں کا مظاہرہ27 May, 2005 | پاکستان ’عیسائی نوجوان تشدد سے ہلاک‘05 May, 2004 | پاکستان عیسائیت اور ابلیسیت کے بعد معذرت18 October, 2003 | آس پاس بھارت: عیسائی مبلغوں پر حملے 26 September, 2004 | آس پاس برطانیہ کے چرچ20 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||