BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 September, 2004, 16:32 GMT 21:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: عیسائی مبلغوں پر حملے
عیسائی مبلغوں پر کیرالا میں حملے ہوئے
عیسائی مبلغوں پر کیرالا میں حملے ہوئے
بھارت کی ریاست کیرالا کی پولیس نے عیسائی مبلغوں پر ہفتے کو ہونے والے دو حملوں کے الزام میں 25 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

یہ حملے کیرالا کے علاقے کوذی کوڈ کی سرحد کے قریب کیے گئے تھے۔

بنگلور کی گلوبل کونسل فار انڈین کرسچنز کے منتظم ساجن کے جورج نے الزام لگایا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق دائیں بازو کی ہندو پارٹیوں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) سے ہے۔

بی بی سی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیرالا میں عیسائیوں پر ہونے والے یہ حملے جذبات کو بھڑکانے کے لئے منصوبہ بندی اور پوری تیاری سے کیے گئے تھے۔

جارج نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے کرسچن راہباؤں پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے نعرے لگائے۔ اور راہباؤں پر دلت ہندؤوں کو کرسچن بنانے کا الزام لگایا۔

جارج نے بتایا کہ ریاستی حکومت ان واقعات کے حل کرنے میں سستی سے کام لے رہی ہے اور پچھلے ماہ کرسچن پادری کے قتل کا کیس بھی ابھی تک آگے نہیں بڑھا ہے۔

ہفتہ کے روز راہبا ؤں پر حملہ اسوقت کیا گیا جب وہ کوذی کوڈ کی سرحد پر واقع جھونپڑ یوں کے انتہائی غریب لوگوں کے لئے کھانا لے کر جا رہی تھیں۔

ان راہباؤں کو جیپ سے اتاراگیا اور انکے گلے میں پہنے ہوئے صلیبی نشانوں کو توڑ دیا گیا ۔ وہاں کے مقامی لوگوں نے جب مداخلت کی تواسی دوران وہ راہبائیں وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہیں۔ اور قریب کے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے ساتھیوں کو فون کرکے اس حملے کی اطلاع دی۔ ایک گھنٹہ کے بعد ایک اور جیپ میں مدر سپیریر کسمم، کینیا کے ایک اور دوسرے چھ عیسائی مبلغ جب کوذی کوڈ کی جھونپڑیوں کے قریب پہنچے تو چالیس سے زیادہ حملہ آور لوہے کی سلاخیں لیکر ان پر ٹوٹ پڑے۔

تمام عیسائی مبلغوں کو سروں پر چوٹیں آئیں اور انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ جبکہ حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

کیرالا کے وزیر اعلیٰ اومن چاندی نے یقین دلایا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائینگے۔

.

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد