پاکستان میں عیسائیوں کا مظاہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوانتانامو میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف جمع کے روز کراچی پریس کلب کے سامنےعیسائی برادری نے فیڈریشن آف پاکستان مینارٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت اقلیتی کونسلر کر رہے تھے۔ پاکستان میں عیسائیوں کی جانب سے گوانتانامو میں قرآن کی بے حرمتی کے واقع کے خلاف یہ پہلا مظاہرہ تھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی کونسلروں یونس خان اور اسحاق عنایت نے کہا کہ گوانتانامو میں قرآن کی بے حرمتی سے عیسائی برادری کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔ ایک مذہبی اور آسمانی کتاب کی بے حرمتی انسانیت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی کتاب میں دوسری آسمانی کتابوں اور پیغمبروں کے نام ہوتے ہیں یوں ان کی بھی توہین کی گئی ہے۔ عیسائی کونسلروں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسیمبلی محمد حسین محنتی اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر معراج الہدا بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے بدھ کے روز دو ہزار بچوں نے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف قائد کے مزار پر مظاہرہ کیا۔ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے کل جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||