BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 January, 2005, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور: عیسائی مسلم ہنگامہ آرائی

لاہور بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، لاہور
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے
لاہور کے ایک علاقے میں عیسائی محلے اور مسلمان آبادی کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اتوار کی رات تقریبًا گیارہ بجے لاہور کے علاقے شاد باغ میں مسلمان اور عیسائی آبادی کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔ شاد باغ میں عیسیٰ نگری محلہ میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

شاد باغ پولیس کے مطابق ایک قریبی جگہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص حسیب خان اور ان کے اہل خانہ اس جگہ پر کسی عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران ان کی عورتوں نے شکایت کی کہ گلی میں کھڑے کچھ عیسائی لڑکوں نے ان کو چھیڑا ہے۔

اس پر فریقین کےد رمیان لڑائی ہوگئی اور فائرنگ سے حسیب خان ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تین ملزموں محمد یوسف اور اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آج مقتول کے جنازہ کے موقع پر ایک بار پھر عیسائی اور مسلمان افراد کےد رمیان لڑائی چھڑ گئی جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں میو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اس وقت علاقہ میں پتھراؤ کی وجہ سے دکانیں بند ہیں اور تقریبا ڈیڑھ سو دو سو پولیس لاٹھیوں اور ہیلمٹ سے لیس سڑک پر کھڑی ہے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ٹولیوں کی صورت میں جگہ جگہ موجود ہے۔ پولیس نے ایک مکان اور اس کے اندر موجود لوگوں کو بھی گھیرے میں لیا ہوا ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی جا رہی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد