BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 October, 2003, 03:12 GMT 08:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عیسائیت اور ابلیسیت کے بعد معذرت
جنرل بوئے کن
سیاق و سباق سے الگ کر کے تقاریر شائع کی گئیں

جس امریکی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عیسائیت اور ابلیسیت کے درمیان معرکہ قرار دیا تھا اب اپنے اس بیان پر معذرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ولیم بوئے کن نے کہا تھا کہ راسخ العقیدہ مسسلمان محض اس لئے امریکہ کے خلاف ہیں کہ امریکہ ایک عیسائی ملک ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے جنرل بوئے کن کی تقاریر کے اقتباس نشر کئے ہیں۔ ایک تقریر میں وہ صومالیہ کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہاں ایک مسلمان سپاہی نے دعوےٰ کیا کہ ’امریکی فوجی مجھے کبھی نہیں پکڑ سکتے کیونکہ میں مسلمان ہوں اور میرا اللہ مجھے امریکیوں سے محفوظ رکھے گا۔

لیکن پھر وہ سپاہی امریکی فوجیوں کی گرفت میں آ گیا۔ اور جنرل بوئے کن نے اپنی تقریر میں اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا’میرا خدا اسکے خدا سے بڑا تھا۔ میرا خدا اصلی تھا جبکہ اس کا خدا محض واہمہ تھا‘۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ
بوئے کن ایک اچھا فوجی جنرل ہے

جب امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی تو انہوں نہ اپنے جنرل کے دفاع میں کہا کہ وہ ایک بہت اچھا فوجی افسر ہے اور ماضی میں امریکہ کے لئے شاندار کارنامے سر انجام دے چکا ہے۔

محکمہ دفاع کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جنرل بوئے کن نے یہ بیان دے کر کسی فوجی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔

قبل ازیں ایک تقریر میں جنرل بوئے کن نے کہا تھا کہ صدر بش کا کرسی صدارت پر بیٹھنا منشائے ایزدی ہے کیونکہ انہیں ووٹوں کی اکثریت تو حاصل نہیں ہوئی تھی اس لئے خدا نے انہیں کرسی صدارت پر بیٹھا دیا۔

جنرل بوئے کن نے مختلف حلقوں سے اٹھنے والے اعتراضات کے جواب میں کہا ہے کہ ان کے بیانات کو سیاق و سباق سے الگ تھلگ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد