BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 December, 2005, 09:05 GMT 14:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فوجی سےجھگڑا‘: رکن اسمبلی گرفتار
ایک ’چھوٹے‘سے واقعے کوایک بہت بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے: رکن اسمبلی
فوجی سے مبینہ طور پر جھگڑا کرنے والے کشمیر اسمبلی کے رکن مرتضیٰ گیلانی نے منگل کے روز مظفرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر گرفتاری پیش کردی۔

ان کے خلاف پاکستان آرمی کے میجر جنید کی شکایت پر سات دسمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں برسراقتدار جماعت مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی مرتضی گیلانی کا میجر جنید سے اس وقت جھگڑا ہوا تھا جب وہ ایک گاڑی میں بیٹھ کر مظفر آباد کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پاکستان فوج کے میجر پر پانی کے چھینٹے پڑے تھے۔

مرتضی گیلانی جو اس واقعے کے بعد بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا تھا کہ ان کے گھر پر چھاپے مارے جار رہے ہیں اور ان کے بھائیوں اور بہنویوں کو تھانے بٹھایا لیا گیا۔

واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے مرتضی گیلانی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ان کے حلقے کے لوگوں کو پانی کا مسئلہ درپیش تھا۔ لوگ ان کے گھر آئے تھے کہ پانی کے ٹینکروں کا بندوبست کر دیں۔

مرتضی گیلانی کے مطابق وہ ان افراد کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر پانی کے لیے ایکس ای این کے دفتر جا رہے تھے تو سامنے سے کوئی صاحب سادہ کپڑوں میں آرہے تھے۔

مرتضی گیلانی نے کہا کہ ان کی گاڑی سے پانی کے چھینٹے اڑ کر ان صاحب کے لباس پر جا پڑے۔ ’چھینٹے پڑنے سے ان صاحب نے مجھے گالیاں دیں جو برداشت سے باہر تھیں‘۔

مرتضی گیلانی نے کہ انہوں نے نیچے اتر کے سادہ کپڑوں میں ملبوس فوجی افسر سے کہا کہ ’ آپ بڑے بدتمیز آدمی ہیں۔ یہ مال روڈ نہیں ہے۔ جس پر کہ آپ کو چھینٹیں نہیں پڑیں گی یہ زلزلے سےمتاثرہ علاقہ ہے۔اس میں اگرآپ پر چھینٹیں پڑ گئیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ میں آپ کے لباس کو ٹھیک کروا دوں گا‘۔

اس دوران مرتضی کی ان صاحب کے ساتھ مبینہ طور پر چھوٹی موٹی تلخی کلامی ہوئی۔ ان کے ساتھ بھی سول کپڑوں میں چار آدمی تھے۔جنہوں نے مبینہ طور انہیں مارنا شروع کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق مرتضی گیلانی کے ساتھ بھی کچھ لوگ ان کی گاڑی میں موجود تھے ان کی فریق مخالف سے ہاتھا پائی ہوئی۔

اسی بارے میں
فوجی افسر اور شہری قانون
19 October, 2003 | پاکستان
’فوجی نے کہا ملک چھوڑ دو‘
07 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد