BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 November, 2005, 17:00 GMT 22:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امداد سے زیادہ دینے والوں کی تشہیر

فائل فوٹو

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی تنظیموں کے درمیان صحت مند مقابلے کی فضا دیکھی جا رہی ہے لیکن کئی لوگوں کا خیال ہے کہ بعض تنظیمیں فلاحی سرگرمیوں سے زیادہ اپنی تشہیر پر بھی بہت توجہ دے رہی ہیں۔

صوبہ سرحد کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تو پاکستانی فوج، سیاسی جماعتوں اور مختلف امدادی تنظیموں کے جگہ جگہ کیمپس اور خیمہ بستیاں قائم دیکھائی دیتی ہیں۔

ہر تنظیم نے بڑے بڑے بینرز لگا رکھے ہیں جن کا ایک مقصد تو متاثرین کو معلومات دینا ہے کہ یہاں سے انہیں کیا مدد مل سکتی ہے تو دوسری جانب ان کا مقصد اپنی تشہیر بھی ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جو ٹرک امدادی سامان لے کر آیا ساتھ میں بھیجوانے والے کا بڑا سا بینر لگا ضرور آیا۔

اس تشہیر کا زیادہ احساس سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں ہوتا ہے جہاں بڑے بڑے جماعتی پرچم بھی آویزاں نظر آتے ہیں۔

اس تشہیر کا دفاع ایک غیرسرکاری تنظیم الرشید ٹرسٹ کے ڈاکٹر انجم نے کرتے ہوئے کہا کہ باجماعت نماز کا مقصد بھی ایک طرح سے لوگوں کو دیکھا کر اچھے عمل کی ترغیب دینا ہے تو اگر تشہیر کا مقصد نیک ہے تو پھر اس میں کوئی ہرج نہیں۔

امدادی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک عاد ناخوشگوار واقعے کے علاوہ مجموعی طور پر تعلقات خوشگوار ہی رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ بھی غیرمتوقع طور پر زلزلے سے متاثرہ اکثر علاقوں میں دیکھائی دی۔

جماعتی پرچم اور بینرز آویزاں کرنے پر بظاہر اس نے خصوصی توجہ دی۔ ایم اکیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی طالب امام کو اسی طرح کے بٹ گرام میں ایک کیمپ میں مصروف دیکھا تو اس موضوع پر ان سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم یہ بھی بتانا چاہتی ہے کہ یہ ان کا حلقہ انتخاب نہیں ہے اور نہ اس علاقے سے ان کا کوئی تعلق ہے لیکن صرف انسانی خدمت کے ناطے وہ یہاں آئے ہیں۔ ’ہم لوگوں کو یہ سبق بھی سیکھانا چاہتے ہیں کہ سیاست کے بغیر بھی خدمت ہوسکتی ہے۔ یہ پرچم ہم اسی لئے لگاتے ہیں کہ انہیں یاد رہے کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو بغیر کسی غرض کہ خدمت کے لئے آتے ہیں۔‘

طالب امام نے مزید وضاحت کی کہ ان پر بڑے الزامات لگتے ہیں کہ ان کی جماعت لسانی ہے لیکن انہوں نے وضاحت کی کہ ’وقت اب ثابت کر رہا ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں ہیں سواے اس کے کہ خدائی خدمت گار۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے پٹھان بڑی تعداد میں کراچی میں بستے ہیں لہذا ان کے دل جیتنے کے لئے ایم کیو ایم اس علاقے میں پہلی مرتبہ آئی ہے۔

بعض سرکاری اہلکاروں کے متاثرہ علاقوں کے سرکاری دوروں نے بھی بعض اوقات متاثرین کے مسائل اور تکلیف میں اضافہ کیا کمی نہیں۔

ادھر زلزلے کے بعد کئی مذہبی تنظیموں نے جیسے کہ آئی ایس او ہے بینرز کے ذریعے اصلاح معاشرہ کی کوشش بھی کی ہے۔ اکثر متاثرہ علاقوں میں ان کے بینرز یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ قدرتی آفت لوگوں میں بڑھتے ہوئے ’زنا اور سود کی وجہ‘ سے آئی ہے۔

کہتے ہیں امداد وہی بہتر جس میں ایک ہاتھ سے دیں اور دوسرے کو خبر نہ ہو۔ اس پر اس زلزلے کے بعد کتنوں نے عمل کیا معلوم کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔

اسی بارے میں
تعمیرِ نو اور نئے شہر
17 November, 2005 | منظر نامہ
جستی چادروں کی بلیک
16 November, 2005 | پاکستان
’فالٹ‘ صرف فالٹ لائنز میں نہیں ہے
14 November, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد