پریس کلب حملہ: 13 افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں زلزلے سے متاثرہ بند سکولوں کے طلبہ نے پریس کلب پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اس حملے میں مبینہ طور پر ملوث تیرہ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں کئی سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا جنہیں بعد میں درس و تدریس کے لیے غیرموزوں قرار دے دیا گیا تھا۔ اس بندش کے خلاف بڑی تعداد میں گورنمٹ ہائی سکول نمبر دو پشاور کینٹ کے لاٹھی بردار طلبہ نے پیر کوگورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور متبادل جگہ کا مطالبہ کیا۔ بعد میں مظاہرین نے پولیس کی نفری کے ساتھ پشاور پریس کلب کا رخ کیا اور اندر گھس کر پتھراؤ اور سامان ادھر ادھر پھینکنا شروع کر دیا۔ اس سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی اہلکار نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور ایک درجن سے زائد طلبہ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔
اس واقعہ کے خلاف بطور احتجاج پشاور کی صحافی برادری نے پیر کو سرحد اسمبلی کے اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آوٹ بھی کیا۔ تاہم صوبائی وزراء کے نقصان کے ازالے اور بہتر سیکورٹی انتظام کی یقین دہانی پر یہ احتجاج ختم کر دیا گیا۔ پشاور پریس کلب کی انتظامیہ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نقصان کا ازالہ اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ | اسی بارے میں پشاور میں گدھوں کا ’مقابلہ حسن‘27 May, 2004 | پاکستان تین سو ستر پشاور پہنچ گئے13 September, 2004 | پاکستان پشاور سے ایک غیر ملکی گرفتار04 February, 2005 | پاکستان پشاور میں احتجاجی مظاہرہ12 May, 2005 | پاکستان پشاور میں الخدمت گروپ کی جیت19 August, 2005 | پاکستان پشاور کے سائیکل بردار’سمگلر‘29 August, 2005 | پاکستان لاہور، پشاور کے کورکمانڈر تبدیل24 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||