لاہور، پشاور کے کورکمانڈر تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی بری فوج میں میجر جنرل کے عہدے کے پانچ افسروں کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے لاہور، پشاور اور گوجرانوالہ کے کور کمانڈروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں رضا محمد خان، محمد مسعود عالم، شفاعت اللہ شاہ، محمد حامد خان اور اسرار احمد گھمن شامل ہیں۔ صدر کے ملٹری سیکریٹری میجر جنرل شفاعت اللہ شاہ کو ترقی دینے کے بعد کور کمانڈر لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ نیشنل ڈفینس کالج کے چیف انسٹرکٹر حامد خان کو ترقی ملنے کے بعد پشاور کا کور کمانڈر لگایا گیا ہے۔ پشاور کے موجودہ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صفدر حسین کو جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد صابر کا تبادلہ کرکے انہیں جی ایچ کیو میں ملٹری سیکریٹری لگایا گیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ نیا کور کمانڈر جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف کے طور پر کام کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل انیس احمد عباسی کو مقرر کیا ہے۔ جوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹر میں بطور ڈائریکٹر جنرل کام کرنے والے میجر جنرل رضا محمد خان کو ترقی دے کر نیشنل ڈیفینس کالج کا کمانڈنٹ لگایا گیا ہے۔ جبکہ احتساب بیورو پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کرنے والے میجر جنرل محمد مسعود عالم کو ترقی دے کر جی ایچ کیو میں انسپیکٹر جنرل ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے۔ چیئرمین ہیوی مکینیکل انڈسٹری ٹیکسیلا میں بطور چیئرمین کام کرنے والے میجر جنرل اسرار احمد گھمن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر اسی جگہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||