BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں الخدمت گروپ کی جیت

قطار
ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کا تناسب تسلی بخش رہا
صوبہ سرحد میں جمعرات کے روز کے بلدیاتی انتخا بات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع پشاور میں جماعت اسلامی کا الخدمت گروپ، چارسدہ اور صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی اور بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی (ف) کو برتری حاصل ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبہ سرحد کے بارہ اضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، بونیر، ہری پور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں یہ انتخاب ہوا۔

صوبے میں انتخابات سے جڑے تشدد میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی پانچ ہوگئی ہے۔ بنوں میں تین ہلاکتوں کے علاوہ اکوڑہ خٹک میں دو افراد عوام دوست گروپ کی کامیابی کے بعد نکالے گئے جلوس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ضلع پشاور میں بانوے میں سے انہتر یونین کونسلوں کے نتائج کے مطابق الخدمت گروپ تیس میں کامیابی کے ساتھ پہلے، عوامی نیشنل پارٹی کا عوام دوست گروپ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمٹیرین کا حمایت یافتہ عوام دوست گروپ تیسرے نمبر پر رہا۔

چارسدہ اور صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ ان کا دعوی ہے کہ وہ بونیر، صوابی، مردان اور چارسدہ میں میں سبقت میں ہیں۔ البتہ جماعت اسلامی بھی پشاور، نوشہرہ، مردان اور بونیر میں سبقت کے دعوی کر رہی ہے۔

تاہم اب تک کے نتائج کے مطابق بنوں میں جمیعت علما اسلام (ف) اور مردان میں الخدمت گروپ آگے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی پی پی کا علیزئی گروپ سرفہرست رہا ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مردان میں اے این پی تیس نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ الخدمت گروپ پندرہ کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی شیرپاؤ بارہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کل سرکاری نتائج کا اعلان کرے گا جس کی بعد پچیس تاریخ کو دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد