BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 February, 2005, 15:09 GMT 20:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور سے ایک غیر ملکی گرفتار

پشاور
پشاور سے ماضی میں بڑی تعداد میں غیرملکی القاعدہ سے تعلق کے شبعہ میں گرفتار کئے جا چکے ہیں
صوبہ سرحد میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جعرات کی شام صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک مصروف بازار سے ایک غیرملکی کو القاعدہ سے تعلق کے شک میں حراست میں لیا ہے۔ اس تیس سالہ شخص نے حکام کو اپنا نام عبدالقیوم اور تعلق تیونس سے بتایا ہے۔

القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں یہ تازہ گرفتاری جمعرات کی شام ٹاؤن کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے کی۔

مشتبہ شخص کی عمر تیس بتائی جاتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے پشاور کے مضافات میں ملاکنڈھیری گاؤں میں رہائش پذیر تھا۔

حکام کے مطابق وہ اس شخص پر کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے اور کل اسے اس کے موبائل فون کے ذریعے ٹریک کرکے حراست میں لیا گیا۔

عبدالقیوم کے خلاف الزامات کی تفصیل واضح نہیں ہیں لیکن حکام کے مطابق اسے القاعدہ کے ساتھ تعلق کے شک میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پشاور سے ماضی میں بڑی تعداد میں غیرملکی القاعدہ سے تعلق کے شبعہ میں گرفتار کئے جا چکے ہیں لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں کمی آئی ہے۔

اس گرفتاری کے ایک روز بعد جمعہ کو پشاور کے ایک مقامی اردو اخبار میں القاعدہ کے چودہ انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر انعام سے متعلق اشتہار شائع ہوا ہے۔ اس اشتہار میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے علاوہ طالبان رہنما ملا محمد عمر کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ یہ اشتہار پہلے بھی کئی قومی اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں۔

گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد پاکستان بھر سے اب تک حکام کے مطابق پانچ سو سے زائد افراد القاعدہ اور طالبان سے روابط کے شک پر گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد