سیاسی جماعتوں کے عید کارواں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سیاسی جماعتوں نے زلزلے کےمتاثرین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے اور ان کے ساتھ غم باٹنے کے انتظامات کیے ہیں۔ مختلف رہنما اور کارکن اظہار یکجہتی کے طور زلزلے زدگان کے ساتھ عید منائیں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور ایک نجی چینل عید پر متاثرین میں عیدگفٹ تقسیم کریں گے۔ پی ٹی وی نے یہ گفٹ ملک کے بڑے شہروں کے بازاروں میں اسٹال لگا کر فنکاروں کی مدد سے جمع کیے تھے جبکہ نجی چینل نے لوگوں کے گھروں پر جا کر تحائف اکٹھے کیے تھے۔ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کا عید کارواں جو بذریعہ ٹرین اکتیس اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا پورے ملک کا چکر لگا کر جمعرات کو مظفرآباد پہنچ جائے گا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما سید طاہر اکبر اور عامر اشرف کے مطابق عید کارواں کے لیے کراچی کے پانچ بڑے بازاروں میں اسٹال لگا کر زلزلے زدگان کے لیے عید کے تحائف جمع کیےگئے۔ ان کے مطابق جمعیت کا کارواں پورے پاکستان کا چکر لگاکر مظفرآباد پہنچےگا جہاں کاررواں میں شریک سینکڑوں کارکن متاثرین کیساتھ عید منائیں گے۔ متاثرین کے لیے جمیعت کی جانب سے نماز عید کا انتظام کیاگیا ہے۔ ان رہنماؤں کے مطابق متاثرین کو عید کے کپڑے، تحائف اور عیدی بھی دی جائیگی تاکہ وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے فلاحی ادارے پیپلز فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی متاثرین کیساتھ عید منائی جائیگی اور ان میں تحائف تقسیم کیے جائینگے۔ پی پی پی ترجمان کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما متاثرین میں امدادی سامان اور عید کے تحائف تقسیم کرینگے۔ اسی طرح جماعت الدعوۃ کی جانب سے بھی گفٹ پیکٹ بھیجے گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں وعدہ جو وفا ہوا02 November, 2005 | پاکستان سب سے بڑا ہیلی کاپٹر پاکستان میں 02 November, 2005 | پاکستان ہلاک شدگان کی تعداد تہتر ہزار02 November, 2005 | پاکستان امدادی کاموں میں افراتفری02 November, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||