سب سے بڑا ہیلی کاپٹر پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے پاکستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں میں دنیا کے سب سے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آئی 26 کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ امدادی سامان سے لدے اس ہیلی کاپٹر نے جمعرات کو پہلی پرواز پشاور سے مظفرآبار کے لیے کی ہے۔ روسی ساخت کے دنیا کے اس سب سے بڑے ہیلی کاپٹر کی اس پہلی پرواز میں امدادی سامان اور سڑکیں کھولنے کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری کشمیر پہنچائی گئی ہے۔ توقع ہے کہ یہ بلڈوزر کشمیر میں نیلم اور جہلم کی وادیوں میں بند سڑکیں کھولنے کے کام آئیں گے۔ اس ہیلی کاپٹر کی ابتدائی طور پر خدمات اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے حاصل کی ہیں لیکن بعد میں اسے دیگر ادارے بھی اسمتعمال میں لا سکیں گے۔ ایسا ہی ایک اور ایم آئی 26 ابھی پشاور میں ہی کھڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں اس ہیلی کاپٹر کا یہ کسی بھی امدادی کارروائی کے لئے پہلا استعمال ہے۔ عالمی تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں اس قسم کے مزید چار ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان پہنچیں گے۔ دنیا کے سب سے بڑے اور بھاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 26 میں دیگر ہیلی کاپٹروں سے دس گنا ذیادہ وزن اٹھانے کی طاقت ہے۔ یہ بیس ٹن وزن تک کے سامان یا گاڑیاں کو لانے لیجانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کی ایک اور انفرادیت اس کے آٹھ پر اور دو انجن ہیں۔ ایک انجن کی خرابی کی صورت میں یہ صرف ایک انجن پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اس دیو ہیکل ہیلی کاپٹر پر اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق فی گھنٹہ تیرہ ہزار ڈالر خرچ آتا ہے۔ | اسی بارے میں تین گنا زیادہ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت13 October, 2005 | پاکستان کشمیر: ہیلی کاپٹر تباہ، چھ ہلاک16 October, 2005 | پاکستان ’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘28 October, 2005 | پاکستان امریکی امدادی ہیلی کاپٹر پر ’حملہ‘01 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||