امریکی امدادی ہیلی کاپٹر پر ’حملہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چکوٹھی کے علاقے میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والے ان کے ایک شنوک ہیلی کاپٹر پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حملہ راکٹ پروپیلڈ گرینڈ یا آر پی جی سے کیا گیا۔ اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہیں تھا بلکہ پہاڑیوں پر لینڈ سلائیڈ کو صاف کرنے کے لئے کئے جانے والے دھماکے تھے جنہیں غلطی سے حملہ سمجھ لیا گیا۔ ’ہم نے امریکی حکام کو مطلع کردیا ہے اور وہ ہماری تحقیقیات سے مطمئین ہیں۔‘ تاہم پاکستان میں زلزلے کی امدادی کارروائیوں کے امریکی سینٹر کے کمانڈر نِک بیلیس نے کہا ہے کہ انکا عملہ آر پی جی کے فائر سے بخوبی واقف ہے اور ان کے خیال میں یہ آر پی جی فائر ہی تھا۔ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ حملہ منگل کے روز پاکستان کے وقت کے مطابق ایک بج کر پینتالیس منٹ پر ہوا لیکن حملے میں ہیلی کاپٹر اور اس کا عملہ دونوں ہی محفوظ رہے۔ اس واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر عملے کے ساتھ راولپنڈی کے چکلالہ ائیر بیس پر بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔ نک بیلیس نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن اس حملے کے نتیجے میں وہ امدادی آپریشن معطل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ’ہم پاکستانی حکام کی مدد کے ساتھ یہ آپریشن جاری رکھیں گے۔‘ | اسی بارے میں امدادی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا22 October, 2005 | آس پاس 'پائلٹ نہیں، ہیلی کاپٹر بھی نہیں'17 October, 2005 | پاکستان کشمیر: ہیلی کاپٹر تباہ، چھ ہلاک16 October, 2005 | پاکستان تین گنا زیادہ ہیلی کاپٹروں کی ضرورت13 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||