BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 October, 2005, 15:30 GMT 20:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
'پائلٹ نہیں، ہیلی کاپٹر بھی نہیں'
 بھارتی ہیلی کاپٹر
پاکستان کو زلزلہ کے متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹوں کو پاکستان میں ہیلی کاپٹر اُڑانے کی اجازت نے دیے جانے کے بعد بھارت نےاپنے ہیلی کاپٹر پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارت کے سیکریٹری خارجہ شیام سرن کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنی مسلح افواج کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر یا طیارے بغیر عملے اور پائلٹوں کے کسی کے حوالے کردے۔

اس سے قبل پاکستان نے کہا تھا کہ وہ بھارت کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر وں کی مدد قبول کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اسے بھارتی ہوابازوں کی ضرورت نہیں ہے۔


پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان متاثرہ علاقوں کی حساس نوعیت کی وجہ سے بھارتی فوج کے پائلٹوں کو اپنے علاقے میں امدادی کارروائیوں میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف ہیلی کاپٹر پاکستان بھجوانے کے بارے کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں جن کی وضاحت ضروری تھی۔

دریں اثناء بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب واقع دیہاتوں میں امدادی کاموں کے سلسلے میں بھارت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ مذکورہ دیہات بھارت کی طرف کی زیادہ قریب ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا پاکستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی جو نوعیت رہی ہے اس کی روشنی میں پاکستان ہیلی کاپٹر لینے کے لیے تو تیار ہے لیکن بھارتی پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر اڑانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے بعد بھارت کی حکومت نے امداد کی جو پیشکش کی تھی اس میں ہیلی کاپٹروں کا ذکر نہیں تھا بلکہ یہکہا گیا تھا کہ جس طرح کی مدد کی ضرورت ہو وہ بھارت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

حکومتِ پاکستان نے زلزلہ زدگان کی امداد پر بھارتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو اب تک امدادی سامان کی تین کھیپیں بھیجی جا چکی ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ہی امداد کی ترسیل کا ذریعہ ہیں اور امریکی ہیلی کاپٹر پہلے ہی اس قسم کے امدادی آپریشن میں شریک ہیں۔

بھارتی ڈاکٹروں کو پاکستان میں آنے کی اجازت کے بارے میں وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو ڈاکٹروں کی ضرورت نہیں ہے اسی لیے باقی دنیا سے آئے دو سو ڈاکٹروں سے بھی مدد نہیں لی جا سکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد