BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 November, 2005, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بچیوں کو بچالو‘

بلقیس
مجھے افسوس ہے کہ میں صرف ایک بچی کو زندہ بچا سکی: بلقیس
وہ رات کو سو نہیں سکتی۔ جب بھی آنکھ جھپکتی ہے تو خوفناک منظر سامنے آجاتا ہے۔

بلقیس پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کھوڑ کے گاؤں راڑا کی رہائشی ہیں۔ اُن کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی لایا گیا ہے۔ یہاں وہ سول ہسپتال میں زلزلہ زدگان کے لئے قائم کردہ خصوصی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

بلقیس راڑا کےگرلز مڈل اسکول میں بطور ٹیچر تعینات تھیں جہاں وہ ریاضی، سائنس اور معاشرتی علوم کے مضامین پڑھاتی تھیں۔ آٹھ اکتوبر کے دن بھی وہ چھٹی جماعت کی بچیوں کو پڑھا رہی تھیں کہ تاریخ کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے آنے لگے۔

بلقیس نے بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوتے ہی بچیاں باہر نکلنے کے لئے دروازے کی جانب دوڑیں، مگر باہر قدم رکھنے سے قبل ہی چھت بیٹھ گئی اور راستے بند ہوگئے۔

اس اسکول میں دو سو پچہتر بچیاں ملبے کے نیچے دب کر فوت ہوگئیں۔ بہت کم لڑکیوں کوبعد میں زندہ بچا جا سکا۔

بلقیس کے مطابق بچیاں مدد کے لئے پکار رہیں تھیں، مگر وہ کچھ نہیں کر سکتی تھیں۔

’میں نے ایک بچی کو پہلو میں لے لیا تھا۔صرف اس کو بچا سکی۔اس دوران سارا ملبہ میرے دائیں بازو پرگرا جس سے میرا بازو شدید زخمی ہوگیا۔‘

ڈوبی ہوئےآنکھوں سے انہوں نے بتایا کہ ’میرے سامنے پیاری پیاری بچیوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں صرف ایک بچی کو زندہ بچا سکی۔

جب بلقیس کو دوگھنٹے کے بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس سے چمٹی ہوئی بچی بھی زندہ تھی، مگر ان کے بدلے بلقیس کو اپنے ایک بازو سے محروم ہونا پڑا۔ان کا دایاں بازو ناکارہ ہونے کی وجہ سے کاٹ دیا گیا ہے۔

ایک طرف بلقیس کو سانحے کا دکھ ہے تو دوسری طرف بازو کٹنے کی شدید تکلیف ہے۔

بلقیس کا کہنا ہے کہ وہ سو نہیں سکتیں۔ جوں ہی آنکھیں بند کرتی ہیں خود کو اسکول میں پاتیں ہیں جس سے انہیں بہت ڈر لگتا ہے۔

ہسپتال میں تیمارداری کے لئے موجود ان کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ راتوں کو اٹھ جاتی ہیں اور چیخ کر کہتی ہیں ’خدا کے واسطے بچیوں کو نکالو‘۔

اسی بارے میں
آپ کی صحافت
26 October, 2005 | Blog
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد