BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 October, 2005, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ سالہ بچی، ایک ٹانگ سے محروم

پانچ سالہ تسنیم اختر
پانچ سالہ تسنیم اختر
ایبٹ آباد میں مقیم پینجگراں مظفرآباد کی رہائشی پانچ سالہ تسکین اختر ایک ٹانگ سےمحروم ہو گئی ہے۔ یہ بچی مصنوعی ٹانگ لگوانے کے لیے امدادی اداروں کی منتظر ہے۔

تسکین اختر کے والد محمد اختر نے بتایا کہ زلزلہ کے دن وہ اپنی پھوپھی کے گھرتھی جہاں زلزلے کے بعد اس کی پھوپھی نے اسے اٹھایا اور باہر کی طرف بھاگنے لگی کہ تسکین اختر کی ٹانگ کسی پتھر سے ٹکرائی اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔

اس کے والد نے سمجھا کہ اب وہ نہ بچ سکے گی، وہ اپنے باقی بچوں کی طرف بھاگے، وہ بھی شدید زخمی تھے، انہیں لے کر وہ ایوب میڑیکل کمپلیکسں ایبٹ آباد روانہ ہوئے۔ تیسرے دن انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی زندہ ہے، مگر وہ اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو چکی ہے۔

انہیں اب رہاش کا مسلۂ تھا، ان کے ساتھ ان کا 11 سالہ بچہ جنید بھی تھا مگر انہیں اپنی بیٹی کی فکر تھی۔ جب اس کی ٹانگ کاٹی جا رہی تھی وہاں آئی آر سی کی ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے اسے ایک ٹینٹ، کھانے پینے کا سامان اور رابطے کیلیے موباہل فون دیا۔

یہ انتیس اکتوبر کواپنے باقی تین بچوں اور بیوی کے لیے ٹینٹ اورسامان لے کر مظفرآباداپنےگاوں پنجگراں روانہ ہوئے تھے۔ مگر گاؤں کے تمام راستے بند ہیں اوران کی بیوی بچے کھلے آسمان تلےامداد کے منتظر ہیں۔ یہ لوگ پھر واپس ایبٹ آباد پہنچنے والے ہیں۔

اس حادثے میں محمد اخترکا بھائی، بہن، دو بھتیجے، دو بھانجےسمیت سات افراد جانحق ہوئے۔ محمد اختر کا تعلق مظفرآباد کےگاؤں پنجگراں سے ہےاور وہ آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں کلرک کی حثییت سے کام کر رہے تھے۔

66بچوں کی آوازیں۔۔۔
’میرا باوز علیحدہ ہو گیا تھا، بہت خون نکلا‘
66ہر طرف اندھیرا تھا
’مجھ پر تین عورتیں اور دو بچے مرے پڑے تھے‘
66عید پر کیا کروں؟
مظفرآباد جاکر بھی کیا کروں گا؟
66عدنان کی ڈائری
زلزلہ بیتی: وہ ملبے سے ہٹنے کو تیار نہیں تھا
66’طیبہ کی کہانی‘
’آنکھوں میں خون جم گیا ہے‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد