آپ کی صحافت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میں بالاکوٹ میں پانچ دن امدادی کام کرنے کے بعد واپس اوگی ضلع مانسہرہ آیا ہوں۔ ہم نے بالاکوٹ میں پائین پارک ہوٹل (جو کہ اب تباہ ہو چکا) کے پچھواڑے میں اس ماہ کی تیرہ تاریخ کوایک امدادی کیمپ قائم کیا تھا۔ ہم اس کیمپ سے مختلف علاقوں میں ٹیمیں بھیجتے ہیں۔ یہ ٹیمیں متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لے کر لوگوں کو خیمے، خوراک اور کمبل وصول کرنے کے لیے رسیدیں دیتے ہیں۔ متاثرین یہ رسیدیں لے کر ہمارے امدادی مرکز پر آتے ہیں جہاں سے انہیں ان کی ضرورت کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔ شروع کے دنوں میں متاثرین کی پوری کوشش رہی ہے کہ وہ ملبے کے نیچے سے مرنے والوں کی لاشوں کے علاوہ اپنا بچھا کچھا سامان نکالیں۔ یوں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ متاثرین نے امداد کے لیے اس وقت تک ہاتھ نہیں پھیلائے جب تک انہیں یقین نہیں ہو گیا کہ اب ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے بالاکوٹ میں ہمارے کیمپ آنا شروع کر دیا اور وہ اشیاء وصول کرنا شروع کر دیں جو انہیں ملبے سے نہیں ملیں مگر انہیں ضرورت تھیں۔ اب بالاکوٹ سے اوگی کی جانب پچیس کلومیٹر کی سڑک کھول دی گئی ہے۔ گھنگول نامی گاؤں تک فوج، الرشید ٹرسٹ، الخدمت گروپ اور الرحمت ٹرسٹ نے اپنے مراکز قائم کر دیے ہیں۔ فوج اپنے ہیلی کاپٹروں اور خچروں کی مدد سے امدادی سامان پہنچا رہی ہے اور امداد میں بہتری آ گئی ہے۔ یہ بہتری اپنی جگہ لیکن اس علاقے تک مکمل رسائی اور امداد پہنچانے کے انتظامات مکمل ہونے میں ابھی مزید آٹھ دس دن لگیں گے۔ اب تک ہم مختلف تنظیموں کو ایک سو خیمے، آٹے کے ایک سو توڑے، ایک سو کمبل، چینی اور ضرورت کی دوسری اشیاء دے چکے ہیں۔ لیکن ہمیں خطرہ ہے کہ اگر دوبارہ شدید بارش ہوتی ہے تو بالاکوٹ کے ارد گرد دیہاتوں کو جانے والے راستے پھر بند ہو جائیں گے۔ ہمیں دوسرا خطرہ یہ بھی ہے کہ بارش کی صورت میں بالاکوٹ کے امدادی کیمپ میں آیا ہوا سامان بھی ضائع ہو سکتا ہے۔ میرے خیال میں اس وقت کرنے کا کام یہ ہے کہ ہم جلد از جلد امدادی سامان کسی ایسے مقام تک پہنچا دیں کہ اگر راستے بند بھی ہو جائیں تو ارد گرد کے دیہاتوں والے اس مقام تک آ کر امداد لے جا سکیں۔ میں پرسوں واپس گھنگول جاؤں گا۔ |
اسی بارے میں عید پر مظفرآباد جاکر کیا کروں گا؟24 October, 2005 | Blog زلزلے سے متاثر آپ کے دوست و اقارب23 October, 2005 | Debate کیا عالمی برادری وقت پر کام آئی؟ 24 October, 2005 | Debate ’بچوں کی چیخیں اب بھی آ رہی ہیں‘09 October, 2005 | Poll | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||