کیا آپ کسی ایسے علاقے میں ہیں جہاں زلزلے سے شدید تباہی ہوئی ہے؟ کیا آپ تباہی کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں؟ کیا آپ کسی ایسے علاقے کے قریب ہیں جو زلزلے کی وجہ سے اب تک کٹے ہوئے ہیں اور جہاں اب تک کوئی امداد نہیں پہنچی؟ کیا آپ اپنے کسی عزیز کو کھو چکے ہیں یا آپ کو تباہی کے بعد موسم کی شدت اور امداد کی کمی کی وجہ سے انہیں کھونے کا ڈر ہے؟ اگر آپ زلزلے سے براہ راست متاثر نہیں ہوئے، تو کیا آپ امدادی کاموں میں شامل ہیں؟ امدادی کاموں میں آپ کو کن دشواریوں کا سامنا ہے؟ اس سارے عمل کے دوران آپ کے احساسات کیا ہیں؟ یہ غیر معمولی حالات ہیں اور ان کی کہانیاں ابھی تک منظر عام پر آنا باقی ہیں۔ دنیا کو ان کہانیوں کا انتظار ہے۔ آپ جو دیکھ رہے ہیں، جو سن رہے ہیں اور جن حالات سے گزر رہے ہیں، اگر آپ دنیا کو ان سے آگاہ کرنا چاہیتے ہیں تو ہمیں لکھ بھیجیں۔ آپ ہمیں 00442075570306 پر فون کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو ہمیں 00442075573845 پر فیکس بھیج سکتے ہیں، یا پھر ہم سےای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس صفحہ کی بائیں طرف لگے ای میل فارم کے علاوہ آپ ہمیں urdu@bbc.co.uk پر بھی ای میل بھیج سکتے ہیں۔
|