پسند کی شادی پر نیم برہنہ گشت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پسند کی شادی کرنے پر سندھ کے ضلع نوابشاہ میں نوجوان کو نیم برہنہ کر کے گشت کرایا اور بعد میں اسے شہر چھوڑنےکا حکم بھی دیاگیا ہے۔ نوابشاہ کے نواحی علاقے دولت پور کے رہائشی ملک نذیر علی نے پانچ ماہ قبل اپنی پڑوسن عارفہ خانزادہ نامی ایک لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ ڈر کے مارے دونوں ایک عرصے تک روپوشی کی زندگی گزارتے رہے۔گزشتہ روز وہ جب اپنےگھر پہنچے تو ان پر مبینہ تشدد کیاگیا۔ نذیر ملک اور عارفہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورٹ میرج کی ہے۔ اب برادری کے لوگ ان کی جان کے دشمن ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنے ہی شہر میں داخلے پر پابندی تھی۔ پانچ ماہ بعد ہم عید کرنے کے لیے آئے تو حملہ کیا گیا ہے۔ ملک نذیر کا کہنا تھا ہے اس کی قمیض اتار کر دولت پور شہر میں گشت کرایا گیا اور دھمکی دی گئی ہے کہ دو دن میں شہر چھوڑ دیں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ عارفہ نے بتایا کہ برادری کے لوگ اس کو مارنے آئے تھے مگر وہ گھر سے باہر نہیں نکلی۔ تحصیل پولیس افسر محراب پور نے نوجوان کو برہنہ حالت میں گشت کرانے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ ملک نذیر پر تشدد کے الزام میں دس افراد پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ نذیر ملک اور عارفہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ حقوق نسواں کی تنظیموں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ عورت فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر لالہ حسن پٹھان کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی میں فیصلے کا حق نہ دینے پر سندھ میں گزشتہ نو ماہ میں پچاس کے قریب جوڑوں نے گھر چھوڑ کر کورٹ میرج کی ہے، جب کہ دو سو اکہتر خواتین کو کارو کاری کے الزامات میں قتل کیا گیا ہے جو ایک تشویشناک بات ہے۔ | اسی بارے میں ہم جنس جوڑا شادی کے بعد روپوش05 October, 2005 | پاکستان قرآن سے شادی، دس سے پچیس سال سزا14 September, 2005 | پاکستان شادی کی عمر، سولہ نہیں بائیس 13 September, 2005 | پاکستان شادی،جج کی خودکشی کی وجہ 05 September, 2005 | پاکستان پسند کی شادی: میاں بیوی قتل18 May, 2005 | پاکستان وٹہ سٹہ کی شادی بھی جرم ہوگی21 October, 2004 | پاکستان توہین اسلام: شادی کارڈ پر مقدمہ06 October, 2004 | پاکستان پیار کی شادی، ایک اور قتل26 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||